اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے اپنے امن کیلئے جنگ لڑی ہے کسی کے مفاد میں جنگ نہیں کی ہم امریکہ کے اتحادی ہیں ہم نے ان کیلئے کیا کیا نہیں کیا ہمارے پاس چوائس تھی کہ ہم روس کے پاس جائیں یا امریکہ کے پاس ہم نے امریکہ کو ترجیح دی۔ ہم نے امریکہ کا بہت ساتھ دیا اس کے مقابلے میں انہوں نے اکثر اوقات ہمیں دھوکہ دیا ہم نے دو جنگیں لڑیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈرون اٹیک پہلے ہوتے رہے اتحادیوں کے ساتھ جنگ نہیں ہوتی لیکن اگر ڈرون حملہ ہوا تو اسٹیٹ اور ادارے فیصلہ کرینگے اور اسکا جو ردعمل بنتا ہوا ضررو دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا امریکہ کے بارے بیان خوش آئند ہے۔ اس وقت تمام اداروں اور سیاستدانوں کو یک زبان ہو کر ایک ”نریٹوو“ اپنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب نے کسی سازشی کا ذکر کیا ہے کہ اگر ثبوت ہیں تو اسے آگے لے کر آئیں اگر نواز شریف صاحب کی طرف سے کوئی ثبوت سامنے آتا ہے اسکا تعلق پچھلے آرمی چیف کے دور سے ہو گا کیا افواج پاکستان اس ثبوت کی بنا پر کوئی کارروائی کرے گی۔