تازہ تر ین

لاڈلہ کون ۔۔۔نواز یا عمران

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سی آئی اے کے بنائے گئے جہادی گروپوں کی مدد کرنے سے ہمارے معاشرے میں انتہاپسندی پھیلی جبکہ میں شروع سے ہی دہشتگردی کے خلاف نام نہاد امریکی جنگ میں پاکستان کا حصہ بننے کے خلاف تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کی پہلے دن سے مخالفت کی، اس تمام تر صورت حال کے بعد بات وہی ہے جو میں کہتا آیا ہوں، ہمارا تو نائن الیون سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں تھا۔عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ میں 70 ہزار شہادتیں اور 100 ارب ڈالرز سے زائد کا معاشی نقصان اٹھایا لیکن اس کے باوجود احسان فراموش اور گنوار امریکی صدر افغانستان میں اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پرعائد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا پاکستانی قوم کی تذلیل اور ڈومورکے نہ ختم ہونے والے مطالبے کیے جا رہے ہیں، اب حکومت نے وہ بات کہنا شروع کر دی جو میں پہلے دن سے کہتا آیا ہوں،سبق مل گیا کہ کبھی تھوڑے سے معاشی مفاد کیلئے کسی دوسرے کا آلہ کار نہیں بننا چاہیئے۔یاد رہے کہ دو روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 سال میں پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بہت بڑی بے وقوفی کی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ پاکستانی قوم کی تذلیل کرتے ہوئے ڈومور کا ختم نہ ہونے والا مطالبہ کر رہا ہے ہم نے دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کی پہلے دن سے مخالفت کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان کو 1100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کی پہلے دن سے مخالفت کی تھی انہوں نے کہاکہ پاکستان کا نائن الیون سے کسی طرح کا تعلق نہیں تھا تاہم احسان فراموش امریکی صدر اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر دھر رہا ہے۔ عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نوازشریف ججز اور اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلہ تھا۔ جوڈیشری نے جتنی چھوٹ اسے دی آج تک کسی کو نہیں ملی۔ میں واحد سیاست دان ہوں جسے عدالت نے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا ہے میں امریکہ کے کندھے پر چڑھ کر کبھی وزیراعظم نہیں بننا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے بندے پاکستانی تھے۔ انہوں نے چودہ بندوں کو گولیاں ماردیں اگر آپ دن دیہاڑے گولیاں ماریں گے تو میں انصاف نہیں مانگوں گا۔ ہمارا کام ہے کہ طاہرالقادری کی بیکنگ کریں۔ مجھے آصف زرداری کے ساتھ بیٹھنے کی ضرورت نہیں۔ شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ سب سے بڑا ظالم ہے انہوں نے گولیاں مروائی ہیں پاکستان جوڈیشری انہیں پروٹیکٹ کرتی رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو قتل کروایا ہے شہبازشریف بہت بڑا منافق ہے پولیس کے ذریعہ لوگ مرواتے ہیں۔ میں مافیا کے خلاف جنگ لڑرہا ہوں۔ میں شیخ النیہان سے ملا ہوں۔ وہ اسحاق ڈار کے خفا ہے۔ اب انہیں کوئی خطرہ نہیں رہا۔ نوازشریف نے سعودی عرب جاکر کہا ہوگا۔ کلہ ہمیں یمن کے معاملے پر آپکی مدد کرنا چاہتا تھا۔ لیکن آرمی چیف نہیں مانے۔ مجھے بچالو۔ وکی لیکس میں آیا کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا مجھے وزیراعظم بنادو۔ جو کام یہ کرتے ہیں میں ان سے بہتر کرکے دکھاﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کے ساتھ نہیں میں وقت پر جنرل الیکشن بلکہ وقت سے پہلے الیکشن کا حامی ہوں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain