تازہ تر ین

تحریک عدل کا آغاز ،اعلان ہو گیا

سرگودھا (آن لائن) سابق وزیرا عظم میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز 6جنوری کو سرگودھا سے تحریک عدل شروع کریں گے جس کیلئے کوٹمومن میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہورہا ہے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اراکین پارلیمنٹ اور مسلم لیگ ن کے ضلعی عہدیدار ان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور وہاں پر ہونیوالے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ جلسہ گاہ میں آنیوالوں کیلئے بیٹھنے انتظامات ’پانی کی فراہمی اور قافلوں کی شکل میں آنیوالی گارڑیوں کی پارکنگ سمیت جلسہ گاہ میں لائیٹس کے علاوہ ساﺅنڈ سسٹم ’اور بنائے جانی والی جگہ پر اسٹیج کا بھی معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر حائل مشکلات کو دور کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔جلسہ کو تاریخی بنانے کیلئے تمام اہم امور پر اراکین پارلیمنٹ اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران کو خصوصی ہدایات بھی جاری کئی گئی ہیں ۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے تحریک عدل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا پہلا جلسہ 31دسمبر 2017ءکو ہونا تھا لیکن نواز شریف سعودی عرب روانگی کے باعث یہ جلسہ ملتوی ہوگیا تھا تاہم اب اس جلسہ میں نواز شریف کے ساتھ انکی صاحبزادی مریم نواز بھی جلسہ سے خطاب کریں گی ۔اس سلسلہ میں سرگودھا ڈویژن کے اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقہ انتخاب سے قافلوں کی شکل میں شریک ہونگے ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے پلان مرتب کر لیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain