تازہ تر ین

غریب کے لیے موت تیار ،ادویات 100 فیصد مہنگی۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی کابینہ نے ڈرگ پرائس پالیسی 2015ءکے تحت گزشتہ مالی سال کے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق ادویات کی قیمت میں 2.08اور 2.91فیصد کے اضافہ کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے پانچ روپے سے کم قیمت ادویات کی قیمت میں 100فیصد اضافہ اور 100ادویات کی مقررکردہ اضافی قیمت کی بھی منظوری دے دی۔ ڈرگ پرائس کمیٹی کی سمری کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17ءمیں کنزیومر پرائس انڈیکس کی شرح 4.16فیصد رہی ہے اور ڈرگ پرائس پالیسی 2015ءکے تحت ادویات کی قیمت میں سالانہ سی پی آئی کی شرح کے مطابق شیڈول ادویات کیلئے 50فیصد اور نان شیڈول ادویات کیلئے 70فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے ڈرگ پرائس کمیٹی کی سمری کی منظور کرتے ہوئے گزشتہ مالی سال 2016-17ءکی سی پی آئی کی شرح 4.16کے مطابق شیڈولڈ ادویات کی قیمت میں 2.08فیصد اور نان شیڈولڈ ادویات کی قیمت میں 2.91فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری سے ملک بھر میں 80ہزار رجسٹرڈ ادویات کی قیمت میں 2.08اور 2.91فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ وفاقی کابینہ نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے 100ادویات کی پیکنگ اور مقدار میں تبدیلی کے بعد مقرر کی گئی اضافی قیمت کی بھی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے پانچ روپے سے کم تمام ادویات کی قیمت میں 100فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔
ادویات مہنگی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain