تازہ تر ین

بلوچستان کی علیحدگی ، دشمن کی گھناﺅنی سازش بے نقاب

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) امریکہ، برطانیہ، بھارت، افغنستان کی پاکستان کے خلاف گھناونی سازش بے نقاب ہو گئی، ٹرمپ نے باقاعدہ پلاننگ کے تحت پاکستان کو دھمکی دی۔ پاکستان کے خلاف سخت ایکشن کا منصوبہ بہت پہلے بن چکا تھا جس کے حوالے سے ایک حکومتی سابق وفاقی وزیر نے انکشاف بھی کیا تھا کہ پاکستان کو کن خطرات کا سامنا ہے یہ صرف تینلوگ جانتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کے خلاف گھناونی شازش عرصہ دراز سے تیار کی جا رہی تھی اور اس پر عمل بھی شروع تھا مگر پاکستان کے حساس اداروں نے ابتک اس سازش کو ناکام بنایا ہوا ہے۔ سازش میں منصوبہ بنایا گیا تھا کہ بلوچستان کو علیحدہ ریاست بنانے کیلئے باقاعدہ بلوچ علیحدگی پسندوں کو فنڈنگ کی جائے، صرف بلوچستان کیلئے دو ارب ڈالر کا فنڈ رکھا گیا تھا۔ بلوچستان پر امریکہ، بھارت اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیز کو ٹارگٹ دیا گیا تھا۔ دوسرا ٹارگٹ سندھ میں علیحدگی کی تحریک چلائی جانی تھی۔ سندھ کیلئے اربوںڈالر کی فنڈنگ کی گئی اور ایم کیو ایم لندن کے ساتھ ساتھ کئی قوم پرست جماعتوںکو بھی پیسہ دیا گیا تھا۔ پنجاب کے اندر گریٹر پنجاب کا نعرہ لگانے کیلئے مختلف گروپوں کو تیار کیا جا رہا تھا۔ کے پی کے میں بھی را اور این ڈی ایس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والی دو سیاسی جماعتیں قاعدہ اس کا حصہ تھیں۔ پاکستان میں طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں ان کی فنڈنگ اسی منصوبہ کے تحت کی جا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے غیر ملکی قوتوں نے پلاننگ کر رکھی تھی کہ ایسے حالات پیدا کر دیئے جائیں گے کہ ایران ہی پاکستان کے خلاف ہو جائے مگر پاکستانی حساس اداروں اور فوج کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے اس میں ہی ناکام ہوئے۔ سازشیں بے نقاب ہونے کے بعد پاکستان کے اندر برطانیہ، امریکہ، اسرائیل، بھارت اور افغانستان کی فنڈنگ سے کام کرنے والی این جی اوز کی نگرانی انتہائی سخت کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے اہم ترین شواہد بھی ملے ہیں کہ یہ ان جی اوز پس پردہ کیا کر رہی ہیں اور ان میں سے ساتھ ایسے افراد بھی گرفتار ہوئے جو ان این جی اوز کے ذمہ داران تھے مگر فنڈنگ پاکستان توڑنے کیلئے کر رہے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain