ساہیوال/ سرگودھا(خصوصی رپورٹ)پیر حمید الدین سیالوی کی طرف سے 9 جنوری کو لاہور میں ہونیوالے احتجاج اور دھرنے کو روکنے کیلئے حکومت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں مختلف سجادہ نشینوں سے وزرا کو فوری رابطے کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر حمید الدین سیالوی کو منانے کیلئے وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور ان کی معاونت کیلئے ایک وفاقی وزیر کو تعینات کیا جائیگا جس کیلئے ابھی سے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔