تازہ تر ین

نواز شریف ملک کے اداروں کو بدنام کررہے ہیں،عمران خان

چکوال(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم جھوٹی یا دھوکے باز نہیں بلکہ نوازشریف جیسے لوگ دھوکے باز ہیں جو قوم کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں کیونکہ ان کا پیٹ نہیں بھرتا۔چکوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف لوٹے ہوئے مال کا حساب دینے کے بجائے سینہ زوری کررہے ہیں، عدالتوں کوڈرا دھمکا کر دباو¿ ڈال رہے ہیں، وہ فوج اور اداروں کو بدنام کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں، سعودی عرب جاکر شاہی خاندان کے پاو¿ں پکڑ کر سزا سے بچانے کی اپیل کررہے ہیں، وہ اپنے اثاثوں کا حساب دینے کے بجائے مجھے کیوں نکالا کا سوال پوچھ رہے ہیں، اگر ہم امریکا سے قرض اور امداد نہ لیتے تو آج ہمیں ذلت کا سامنا نہ کرنا پڑتا ، پاکستانی جھوٹے اور دھوکے باز نہیں، یہ نوازشریف جیسے لوگ دھوکے باز ہیں کیونکہ ان کا پیٹ نہیں بھرتا وہ عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اس ملک کے حکمران جب تک قرضے لیں گے اور پیسہ باہر لے جائیں گے، اس وقت تک کبھی اس ملک و قوم کو عزت نہیں ملے گی۔ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرارہا ہے اس جنگ نے پاکستانی قبائلی علاقوں کو تباہ وبرباد کردیا اور قبائلیوں کی زندگی کو اجیرن بنادیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain