لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم اس حوالے سے ان کی روحانی پیشوا کے صاحبزادے نے تمام افواہوں کی تردید کردی ہے لیکن اب عمران خان کے ماضی میں برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو کا کلپ سامنے آیاہے جس میں وہ انتہائی دلچسپ واقعہ سنا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس انٹرویو میں میزبان عمران خان سے شادی کے بارے میں سوال کرتا ہے تو آگے سے کپتان نے جواب دیا کہ یہاں ایک مسئلہ ہے کہ میرا خیال ہے میں شادی جیسے رشتے کو مناسب وقت نہیں دے سکتا ،میرے تمام دوست طلاق یافتہ ہیںاور میرے سب سے قریبی دوست کی تو تین بار طلاق ہو چکی ہے ،ایک لڑکی تھی جسے میری والدہ بہت پسندکرتی تھیں ،وہ میری چھوٹی بہن کی دوست تھی، اور وہ جب بھی ہمارے گھر آتی تھی تو میری والدہ مجھے اسے دیکھنے پر زور ڈالتی تھیں لیکن میں بہت شرمیلا تھا اور میں اس لڑکی کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا تھا، پھر اس کی شادی ہو گئی اور وہ دس سال بعد ایک سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ہمارے گھر آئی اور میں نے اسے دیکھا اور سوچا کہ یہ تو واقعی بہت خوبصورت ہے۔