کوئٹہ (این این آئی) نےشنل پارٹی کے صدر وفاقی وزیر سےنےٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ وزیراعلی نواب ثناءاللہ زہری کی حکومت بچانا مشکل لگ رہی ہے ،تحرےک عدم اعتماد کا معاملہ پر اسرار ہے اس پر خدشات ہیں ،ےہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کے اگر جمعےت علماءاسلام تحرےک عدم کی حمایت کر دے توحکومت بچا نا مشکل ہوگانواب ثنا ءاللہ زہری کو حکومت بچا نی ہے وہ اپنے نمبر پورے کریںیہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے،بلوچستان میں معاملات پر اسرار ہیں ےہاں پر ایک ہی پارٹی ہے جس میں بغاوت ہے بات گاڑےوں اور فنڈز کی جارہی ہے اگر واقع اتنے چھوٹے معاملات تھے تو پھر نوبت عدم اعتماد تک کےسے پہنچی اسکے پےچھے محرکات کیا ہیں سمجھ میں نہیں آرہا ،انہوں نے کہا مسلم لےگ (ن) کے اراکین کو فنڈز نہیں ملے مگر تحرےک عدم اعتماد پر سردار اختر مےنگل ،جمعیت علما ءاسلام اور دےگر جماعتوں نے دستخط کردئےے اس معاملے میں پر اسرار چےزیں نظر آرہی ہیں ،انہوں نے کہا ہمارا مسلم لےگ(ن) سے اتحاد ہے ہمیں نہ وفاقی حکومت نے رابطہ کیا نہ ہی صوبائی نے ہم نے انکے نامزد وزےراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ دیا ہے،تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں ہیں اور نہ بنیں گے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا مےنگل اور دوسروں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے انتے لوگ کیسے اکھٹے ہورہے ہیں ان سب کا ایک ہوجانا سمجھ میں نہیں آتا ، ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا بھی ایک اےم پی اے ہے وہ سمجھتا ہے میرے کیس ختم ہوجائےں گے اور رہا ہو جاﺅں گالیکن ہم پریشان ہیں انہیں رہا کون کررہا ہے اور پکڑا کس نے ہے ےہ بال متی کا کنبہٰ کےسے اکھٹا ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے اسلام آباد ایک رائے ےہ ہے کہ ایک اسمبلی کو توڑ کر سےنےٹ کے انتخا بات روکے جائےں گے پہلے یہ سنا تھا کہ خےبر پختونخواءوالے کریں گے مگر بلوچستان سے معا ملہ شروع ہونے سے ہمارے خدشات بڑھے ہیں،انہوں نے کہا کہ تحرےک عدم اعتماد کو ناکام کر نے کے لئے وفاقی حکومت نے با قاعدہ ہلجل نہیں کی اب ےہ انکی مرضی ہے کہ وہ کس گروپ کو سپورٹ کریں۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان اسمبلی کے اراکین کو خرید نے کیلئے ایڑھی چوڑی کا زور لگارہی ہے ایک ایک رکن کو کروڑوں روپے کی پیشکش ہورہی ہے اس لئے ایک آزادنہ انکوائری ہونی چاہیے کہ پچھلے ایک ہفتے میں محکمہ خزانہ سے کتنے فنڈز ریلیز ہوئے اگر ایسا ہواتو ہوشرباانکشافات سامنے آئینگے نواب ثناءاللہ خان زہری گھر جائے یا لندن یہ انکی مرضی ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد 99فیصد کامیاب ہوگی اور ہماری تحریک کی کامیابی سے جمہوریت مضبوط ہوگی کیونکہ جب کوئی وزیراعلی کارکردگی نہیں دیکھاتا تو اسکے خلاف آئین کے آرٹیکل 136 کے تحت تحریک عدم اعتماد لایا جاسکتا ہے حالات اب پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گئے ہیں اس لئے ہم نواب ثناءاللہ خان زہری کیساتھ نہیں بیٹھیں گے 9جنوری کو صوبائی اسمبلی میں قائد ایوان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی اور پھر ووٹنگ کیلئے تاریخ مقرر ہوگی ۔میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ وزارتوں کی لوٹ سیل لگائی گئی ہے اور اراکین اسمبلی کو کروڑوں روپے کی آفر دے کر انہیں خریدنے کی کوشیش جاری ہے مگر تحریک عدم اعتماد کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے کوئٹہ آنے اور اراکین بلوچستان اسمبلی سے بات کرنے کا معاملہ ہے تو حالات اب پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ چکے ہیں مگر میاں محمد نواز شریف ہمارے قائد اور محترم ہیں لیکن یہ بات حتمی ہے کہ ہم نواب ثناءاللہ خان زہری کیساتھ نہیں بیٹھیں گے۔