اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) سابق وزیراعظم‘ (ن) لیگ کے صدر نوازشریف کی بیٹی مریم نواز سرگودھا کے حلقہ این اے 68 سے الیکشن لڑیں گی۔ تحریک عدل کے سلسلہ میں پہلے عوامی اجتماع میں مریم نواز کی شرکت اور خطاب اس سلسلہ کی کڑی ہے۔ 2013 ءکے انتخابات میں اس حلقہ سے نوازشریف نے حصہ لیا اور 50ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے آئندہ انتخابات میں مریم نواز، نوازشریف کی نااہلیت اور سزا کی صورت میں اپنے والد کے آبائی حلقہ این اے 120 کے ساتھ ساتھ این اے 68 سرگودھا سے بھی حصہ لیں گی۔ مسلم لیگ (ن) یہ حلقہ محفوظ ترین تصور کرتی ہے۔ مریم نواز نے پہلے جلسہ میں پارٹی کے نئے بیانیہ کو جارحانہ انداز میں دہرایا ہے۔ این اے 68 سے کامیابی کے بعد نوازشریف نے استعفیٰ دے دیا تھا اور ضمنی الیکشن میں موجودہ ایم این اے سردار شفقت بلوچ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ مریم نواز نے گزشتہ روز انتخابی مہم کا آغاز جلسہ سے خطاب کرکے کردیا ہے۔ اس حلقہ میں پارٹی کے ساتھ بلوچ برادری کا بڑا ووٹ بینک موجود ہے جس کی اکثریت سردار شفقت بلوچ کے ساتھ ہے اور ان کے کہنے پر ووٹ ڈالتی ہے۔
مریم‘ الیکشن