تازہ تر ین

شادی کی خواہش کی ہے ڈاکہ نہیں ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کیا شادی کی خواہش ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے تنقید کیے جانے پر عمران خان نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مختلف ٹوئٹس کے ذریعے جواب دیا۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ تین روز سے پریشان ہوں کہ کیا میں نے بینک ڈکیتی کی، قوم کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے، کیا سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا حکم دیا یا ملک کے خفیہ راز بھارت کو دئیے، میں نے ان جرائم میں سے کوئی جرم نہیں کیا اور اگر کچھ کیا تو شادی کی خواہش رکھنا ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شریف برادران کے کرتوت گزشتہ 40 سالوں سے جانتا ہوں اور میں ان کی گھناو¿نی زندگی کے بارے میں بھی جانتا ہوں لیکن میں ان کی گھناو¿نی تفصیلات کا پردہ فاش نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچوں اور بشریٰ خاندان کی فکر ہے ۔ عمران خان نے اپنے حامیوں اور نیک تمنائیں رکھنے والوں سے کہا کہ وہ ان کےلئے دعا کریں تاکہ وہ ذاتی خوشی کی تکمیل کرسکے جس سے وہ محروم تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شیطانی میڈیا مہم سے میرا کچھ نہیں بگاڑا جاسکتا کیونکہ عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے بچوں اور بشریٰ بی بی کے خاندان کی فکر ہے جن کا نام اس بدنیتی پر مبنی میڈیا مہم میں آیا۔ عمران خان نے نوازشریف اور میر شکیل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میڈیا مہم سے ان کے خلاف لڑنے کا میرا ارادہ اور بھی مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کو چالیس سال سے جانتا ہوں۔ اور ان کی ذاتی زندگیوں کا بھی پتہ ہے میں کبھی شریف خاندان کی ذاتی زندگی پر بات کرنے تک نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اپنے کارکنوں سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain