لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) چکوال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی کامیابی پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ آج عوامی عدالت نے پھر فیصلہ دے دیا، اہل کون اور نا اہل کون ہے،؟ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ سازشی عناصر ملکر بھی عوامی عدالت میں(ن) لیگ کا مقابلہ نہ کرسکے، عوام کی رائے بہتے پانی کی طرح ہوتی ہے اور بہتا پانی جہاں جاتا ہے اپنا راستہ بنا لیتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے شیروں کو فتح مبارک ہو، جس کو عوام پلس کریں، اسے کوئی مائنس نہیں کرسکتا ، آپ کے ووٹ نے سازشیوں، مہروں اور اداروں کے پیچھے چھپنے والوں کو ہرا دیا ہے۔ ” روک سکو تو روک لو!“