تازہ تر ین

پرویز خٹک کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

پشاور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن نے بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام اور سردار ثناءاللہ زہری کے مستعفی ہونے کے بعد خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حزب اختلاف کے قائدین کے ساتھ رابطے شروع کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب ملوٹھا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جن الزامات کے تحت بلوچستان کے وزیراعلیٰ سردار ثناءاللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی اس سے زیادہ سنگین الزامات پرویز خٹک پر ہیں جنہوں نے احتساب کمیشن کو بند کرتے ہوئے تالے لگا دیئے ہیں کیونکہ احتساب کمیشن حکومتی عہدیداروں پر ہاتھ ڈالنے والا تھا جس کے باعث کمیشن کے ڈی جی کو اتنا کیا گیا کہ وہ مستعفی ہوگئے جبکہ کمیشن کو بند کردیا گیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما سردار اورنگزیب نے کہا ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے کے پی کے کی سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں سے رابطے کرکے عدم اعتماد کے لئے مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل کرلیں گے کیونکہ صرف کامیابی کے لئے چند ووٹوں کی ضرورت ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain