کراچی (ویب ڈیسک ) انٹرنیٹ پر اب کسی نے خواتین سے چھیڑ چھاڑ کی یا کسی کو بلیک میل کیا، تو بچ نہیں پائے گا، ایف آئی اے نے تیاری کرلی۔منچلے سدھر جائیں انٹرنیٹ پربلیک میلنگ کی یا خواتین کو چھیڑا تو آپ کی خیر نہیں، ایف آئی اے نے سائبر کرائم کی انسداد کے لیے ویب سائٹ تیارکرلی۔ایف آئی اے حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ خواتین کو ہراساں کیا جاتا ہے، ویب سائٹ فعال ہونے سے واقعات میں کمی آئے گی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ نے بتایا کہ حکومت کا سوشل میڈیا ویب سائٹس کی انتظامیہ سے کوئی معاہدہ نہیں۔