تازہ تر ین

گرفتاری تک بچی کی تدفین نہیں کریں گے،والد زینب

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) قصورمیں اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی زینب کے والد نے کہا ہے کہ جب تک ملزمان کیفرکردارتک نہیں پہنچایا جاتا بچی کی تدفین نہیں کریں گے۔انہوں نے سعودی عرب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آبادایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ساتھ اندوہناک سانحہ ہواہے۔ہم نے جب سے سناہم ہوش میں نہیں ہیں۔ابھی توہمیں ہوش بھی نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے رشتہ داروں نے بچی کوڈھونڈنے کیلئے دن رات ایک کردیا لیکن پولیس نے کوئی تعاون نہیں کیا۔زینب کے والد نے کہاکہ اس ملک میں عام انسان محفوظ نہیں ہیں۔ ساری سکیورٹی جاتی امراء پرلگی ہوئی کیا ہم کیڑے مکوڑے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ جب تک ملزمان کیفرکردارتک نہیں پہنچائے جاتے بچی کی تدفین نہیں کریں گے۔والداور والدہ زینب نے کہاکہ ہمیں صرف انصاف چاہیے اور کچھ نہیں چاہیے۔چیف جسٹس واقعے کیخلاف ازخود نوٹس لیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اورآرمی چیف سے اپیل کی کہ انصاف فراہم کیاجائے۔ واضح رہے ننھی بچی زینب کے والدین عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے تھے۔بچی کی نمازجنازہ اداکردی گئی جبکہ بچی کی تدفین والدین کے پہنچنے پرکی جائے گی۔دوسری جانب سانحہ قصور کیخلاف سراپااحتجاج لوگوں نے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کوگرفتارکرکے سرعام پھانسی دی جائے،جب تک ملزمان کوگرفتارنہیں کیاجاتااحتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں معصوم بچی زینب کوزیادتی کے بعد قتل کاانتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیاہے۔درندہ صفت انسان نے پہلے قتل کیاپھرلاش کوکوڑے میں پھینک دیا۔ننھی بچی کی بے حرمتی پرپوری قوم ہل کررہ گئی۔قصور میں ننھی بچی کی بے حرمتی پروکلاء ،سماجی و سیاسی اور تاجربرادری نے زبردست احتجاج کیا۔شہر میں شٹربند ہڑتال کی گئی جبکہ واقعہ کے بعد شہر میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔حالات کوکنٹرول کرنے کیلئے رینجرزطلب کرلی گئی ہے۔

اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain