لندن (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے صاحبزادی ایمان زینب مزاری اپنے ٹویٹس کی وجہ سے اکثر اوقات خبروں میں جگہ بناتی ہیں تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے پاک فوج کے خلاف بھی ٹویٹس کیے جس پر ان کی والدہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور بعد ازاں ایمان مزاری نے اس پر معافی بھی مانگی لیکن ایک بار پھر انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات کی بارش کر دی ہے۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے صحافی ’سرل المیڈا‘ کے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے ٹویٹ کیا گیا جس میں صحافی طحہٰ صدیقی نے اپنے ساتھ مبینہ طور پر گزرنے والے واقعے کو بیان کیا ،انہوں نے کہا کہ چند مسلح افراد نے مجھے اپنی گاڑی میں بٹھایا اور ساتھ لے جار ہے تھے کہ انہوں نے چلتی گاڑی میں سے باہر چھلانگ لگا دی اور اپنے آپ کو اغواءہونے سے بچا لیا۔شیریں مزاری کی صاحبزادی نے سرل المیڈا کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور پیغام جاری کیا کہ ”کسی بیرونی’ دشمن‘ نے ہمیں اتنا نقصان اور دکھ نہیں پہنچایا جتنا ہماری اپنی ایجنسیوں نے پہنچایا ہے، اس طرح جبری غائب کیاجانا بند ہو نا چاہیے “۔