تازہ تر ین

ماڈل ٹاﺅن کے مجرموں کو سزا دی جا تی تو قصور کا واقع پیش نہ آتا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں سفارشی اور سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال مخدوش ہے، جب تک پولیس اہلکار رائیونڈ اور ماڈل ٹان سے ہدایات لیتے رہیں کہ ان کی کارکردگی بہتر نہیں ہوگی، قصور میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ قابل مذمت ہے، ماڈل ٹان واقعے کے مجرموں کو سزادی جاتی تو آج قصور کا واقعہ پیش نہ آتا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی کے واقعے اور مظاہرین پر پولیس تشدد کے حوالے سے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ زینب کے ساتھ جو حادثہ ہوا ہے، اس کے خلاف ساری قوم سڑکوں پر ہے، یہ دکھ صرف زینب کے والدین کو نہیں پہنچا بلکہ ہر پاکستانی کو اس کا صدمہ پہنچا ہے۔ ہمیں یہ خوف ہے کہ ہمارا معاشرہ کدھر جارہا ہے؟ یہ پہلی دفعہ قصور میں نہیں ہوا اس سے پہلے بھی قصور میں بچوں کے ساتھ ظلم ہو چکا ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سب سے زیادہ غصہ اس چیز پر ہے کہ وہ مظاہرین جو سڑکوں پر نکل کر غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کے اوپر پولیس نے گولیاں چلائیں۔ ملک کی پولیس لوگوں کی محافظ ہے یا انہیں قاتل بنایا جا رہا ہے۔اسی پنجاب پولیس نے ماڈل ٹان میں لوگوں کو قتل کیا۔ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی بنانے تک بہتر نہیں کیا جاسکتا۔ جب تک اسے پروفیشنل نہیں بنایا جاتا، جب تک اس میں سفارشی بھرتیوں کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ جب تک یہ ماڈل ٹاو¿ن اور رائیونڈ سے ہدایات لینا بند نہیں کریں گے، تب تک پنجاب پولیس کی کارکردگی بہتر نہیں ہو سکے گی۔ خیبر پختونخوا میں پروفیشنل پولیس سہے اسی وجہ سے گذشتہ چار سالوں میں ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا۔ شریفوں نے پنجاب پولیس کو خراب کیا ہے پوری قوم مطالبہ کرے کہ انہیں مجبور کرے کہ وہ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی اور پروفیشنل بنائیں۔ چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قصور میں معصوم بچی کی زیادتی کے بعد قتل نے ثابت کردیا کہ معاشرے میں بچے کتنے غیر محفوظ ہیں،اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے مجرموں کو سزا دینا ہوگیٍ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قصور میں قتل ہونے والی بچی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ پیش آنے والا یہ ہولناک واقعہ پہلا نہیں،اس سے پہلے بھی بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے خوفناک واقعات ہوچکے ہیں،ننھی زینب کے قتل نے ثابت کردیا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بچے غیرمحفوظ ہیں،ہمیں اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے مجرموں کو سزائیں دینا ہوںگی اور ایسے ملزمان کو سزائیں دے کر کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain