کراچی(ویب ڈیسک )تحریکِ انصاف نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے قصور میں 8 سالہ زینب کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ معصوم زینب کے قتل پرپوری قوم افسردہ ہے، زینب کے قتل کی مذمت اور قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے۔