تازہ تر ین

گنتی شروع ارکان اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

ملتان (سپیشل رپورٹر) گنتی شروع ہوچکی ہے‘ تمام اراکین اسمبلی کو رابطے میں رہنے کے لئے کہہ دیا گیاہے۔ مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کے رکن باسط سلطان بخاری نے عمرہ کے لئے روانہ ہونا تھا اوران کی اہلیہ نے بھی ان کے ساتھ جانا تھا۔ ٹکٹ بھی بن چکے تھے مگر انہیں روک لیا گیا ہے اور اب انہوں نے کسی خاص جانب سے ملنے والے حکم کے بعد عمرہ کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔ دوسری طرف چند روز قبل خانہ کعبہ کے احاطے میں درجنوں پاکستانیوں نے اڑے چہرے‘ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں اور کانپتے ہاتھوں کے ساتھ خواجہ سعد رفیق کو گڑگڑاتے اور اللہ سے مسلسل مدد مانگتے دیکھا ہے کہ جب تمام در بند ہوجائیں تو اللہ ہی کا در واحد سہارا رہ جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے تمام اراکین سے رابطہ کیلئے ڈویژن کی سطح پر ایک ممبر قومی اسمبلی کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔ دوسری طرف نگران سیٹ اپ کیلئے متوقع نگران حکومتی اراکین کے سی وی طلب کئے گئے ہیں اور پہلی مرتبہ ان سے ٹیکس ریٹرن بھی مانگی جارہی ہے۔ اس مرتبہ خفیہ اداروں کی رپورٹوں سے زیادہ ان کے کاروباری معاملات اور روزگار کے ذرائع و اثاثہ جات کی تفصیلات لئے جانے کے بعد ایف بی آر سے تصدیق بھی کرائی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ نگران سیٹ اپ میں رعایت کا کھاتہ مکمل طور پر بند کیا جارہا ہے۔
گنتی شروع


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain