تازہ تر ین

پاکستان میں روزانہ 11بچے زیادتی کا نشانہ بنتے ہیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) پاکستان میں بچوں کے ساتھ سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور ملک میں روزانہ 11 معصوم بچے جنسی درندگی کا شکار بنتے ہیں۔ 2016ءمیں بچوں کے ساتھ زیادتی کے 2127 واقعات پیش آئے جب کہ 2017 ءمیں 1764 وااقعات رپورٹ ہوئے۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 2 سالوں کے دوران بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پولیس ریکارڈ اور مختلف تنظیموں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اوسطاً ہر روز 11 معصوم بچے جنسی درندگی کا شکار بنتے ہیں اور صرف 2016ء میں ملک بھر میں 100 بچے ایسے تھے جو زیادتی کے نتیجے میں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے یا قتل کر دیئے گئے۔پولیس تک پہنچنے والے کیسز میں سے 76 فی صد دیہی علاقوں جبکہ 24 فیصد شہری علاقوں کے تھے۔ جنسی درندگی کا نشانہ بننے والے بچوں میں سے 41 فیصد لڑکے تھے اور اہم بات یہ ہے کہ بہت سے واقعات پولیس تک پہنچتے ہی نہیں، اس لیے ریکارڈ کا حصہ بھی نہیں بن پاتے۔ایک دوسری رپورٹ کے مطابق 2016 ءکے مقابلے میں 2017ء میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں 17 فیصد کمی دیکھنے میں آئی لیکن اس کمی کی وجہ میڈیا کا زیادتی کے واقعات کے بجائے سیاسی معاملات پر توجہ دینا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016ء میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے 2127 واقعات پیش آئے جبکہ 2017ء میں 1764 واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2016ء میں جنسی زیادتی کے واقعات میں 850 بچوں اور 1277 بچیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 2017ء میں یہ تعداد بالترتیب 697 اور 1067 رہی۔جنسی تشدد کے ان واقعات کو صوبائی بنیاد وں پر دیکھا جائے تو پنجاب 1089 واقعات کے ساتھ سرفہرست رہا جس کے بعد سندھ میں 490 ، بلوچستان میں 76، خیبرپختونخوا میں 42 جبکہ آزاد کشمیر سے بچوں سے جنسی زیادتی کے 9 افسوس ناک واقعات منظر عام پر آئے۔ایسے میں صرف قصور کی بات کی جائے تو اس شہر سے سال2017ء کے ابتدائی 6 ماہ میں 10 بچوں کو زیادیتی کے بعد قتل کردیا گیا جن کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔اس جرم کے خلاف قانون سازی کے باوجود یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا جس کی سب سے بڑی وجہ قانون پر عمل درآمد نہ ہونا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain