تازہ تر ین

زینب کے لواحقین کا عوامی تحریک سے تعلق‘ قادری کو نیا ایشو مل گیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 7سالہ زینب کے لواحقین کا تعلق عوامی تحریک کے ساتھ ہونے کی وجہ سے موجودہ سیاسی حالات میں طاہر القادری کی شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کو نیا ایشو مل گیا۔ سوشل اور قومی میڈیا پر واقعہ کی بہت زیادہ تشہیر کی وجہ سے پوری قوم میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے جس سے عوامی تحریک کے زیراہتمام ہونے والے 17جنوری کے احتجاج کو تقویت ملے گی۔ طاہر القادری اس جذباتی کیفیت کو حکمرانوں کے خلاف استعمال کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے۔ طاہر القادری کا قصور جا کر بچی کا جنازہ پڑھانے سے بھی اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ وہ اس اندوہناک واقعہ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے۔ قصور میں بھی پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن والی غلطی دہراتے ہوئے مظاہرین پر فائرنگ کی جو حکومت کیلئے مزید مشکلات پیدا کردیگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain