تازہ تر ین

زیادتی کے بعد بچی قتل، نواز شریف کے درندوں کو نشان عبرت بنانے کی ہدایت

لاہور، چکوال (نمائندگان خبریں) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور (ن) لیگ خیبر پختواہ کے
صدر امیرمقام نے ملاقات کی ۔ جاتی امراءرائے ونڈ میں ہونے والی ملاقاتوں میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امور سمیت دیگراہم معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف انتہائی سخت سکیورٹی میں جاتی امرا ءرائے پہنچے اور سابق وزیراعظم سے ملاقات کر کے بلوچستان میں پیدا ہونے والی صورتحال سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیا اور ان سے رہنمائی حاصل کی ۔شہباز شریف نے سابق وزیراعظم اور اپنے بڑے بھائی محمد نواز شریف کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔نواز شریف سے مسلم لیگ (ن)خیبر پختوانخواہ کے صدر امیرمقام نے بھی ملاقات کی، اس ملاقات میں وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امیر مقام نے پارٹی قیادت کو صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے بھی نواز شریف سے ملاقات کر کے سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی۔ سابق وزیراعظم میاں نوا ز شریف نے نو منتخب ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی کو ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا ہے حیدر سلطان کی کامیابی سے آپ کو جتنی خوشی ہوئی ہے مجھے اس سے زیادہ ہوئی ہئے کیونکہ آج حیدر سلطان کی کامیابی پر چوہدری لیاقت علی خان کی روح کو سکون ملا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نوا ز شریف نے حیدر سلطان کی والدہ ایم این اے بیگم عفت لیاقت کو بھی ٹیلی فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی20کی تاریخی کامیابی پر پوری پارٹی اور ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان مرحوم میرے باوفا اور دیرینہ ساتھی تھے۔ بے شک چوہدری لیاقت کے مشن کو آگے بڑھانا ہے اور چکوال کے عوام کی مزید خدمت کرنی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے قصور میں زیادتی کے بعد بچی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹیوں کی بے حرمتی کرنے والے درندوں کو فوری سزا دی جائے۔ایک بیان میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بتایا کہ ایسے درندوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے گھناو¿نے عمل کی ہمت نہ ہوسکے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain