تازہ تر ین

وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور 7وفاقی وزراءکیلئے بُری خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم عباسی، 7وفاقی وزرا، شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ کی نااہلی کیلئے دائر انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان پر مشتمل 2 رکنی بنچ آج سے سماعت کرے گا۔ اپیل کنندہ جسٹس (ر) فیصل نصیر خان نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم، وفاقی اور صوبائی وزراءنے ذاتی فائدے نہ اٹھانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے۔ ماورائے آئین اقدامات کرنے، حکمرانوں کی جانب سے ذاتی فوائد اٹھانے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں اور ان سے دیگر مراعات بھی واپس لی جائیں۔ انٹراکورٹ اپیل میں کہا گیا کہ جسٹس شاہد کریم پر مشتمل سنگل بنچ نے ان کا موقف سنے بغیر فیصلہ سنایا اس لئے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain