تازہ تر ین

وزیراعظم کیخلاف نیب انکوائری

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) نیب نے 220 ارب کے اینگر وایل این جی ٹرمینل سکینڈل میں شاہدخاقان اور سابق سیکرٹری پٹرولیم سمیت 8سے زائد افسران کیخلاف انکوائری کا اعتراف کرلیا۔ نیب راولپنڈی نے سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے نیب کراچی کو سفارش کی ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا سعید احمد خان اور ممبر اوگرا عام نسیم کیخلاف اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اینگر و کمپنی کو ٹرمینل تعمیر کرنے کا لائسنس دینے کی انکوائری بھی شروع کی جائے۔ شاہدعباسی اور دیگر افسران کیخلاف اینگرو کمپنی کو خلاف قواعد ٹرمینل کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے اور خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے کی انکوائری کی جارہی ہے۔ سابق چیئرمین نیب قمرزمان چودھری نے سیکنڈل میں با اثرشخصیات کو بچانے کیلئے انکوائری رکوادی تھی۔ نیب راولپنڈی نے انکوائری بند کرنے کے دعوﺅں کا پردہ چاک کردیا۔ حیران کن طور پر ترجمان نیب نے یکم اگست کو وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو حلف برادری کے دن انکوائری بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نیب کراچی نے 2015ءمیں خلاف قواعد اینگرو کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کی انکوائری شروع کی جس دوران انکشاف ہوا کہ اینگرو کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکے دینے میں اختیارات کا غلط استعمال اور پیپرا رولز کی خلاف ورزیاں کی گئیں جس کے باعث خزانے کو آئندہ 15سال میں 2ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوگا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain