اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قصور میں 7سالہ معصوم بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ ٹوئٹر پر ”جسٹس فارزینب“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس ٹوئٹر فیس بک پر صارفین نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
