لاہور (ویب ڈیسک ): ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا کہ قصور واقعہ کا ملزم کوئی سیریل کلر ہے جو کم عمر بچیوں کو قتل کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال سے اب تک قصور سے ایسے 12 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک ٹیم کام کر رہی ہے۔اس واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ملزم کو آج یا کل گرفتار کر لیں گے۔ اس واقعہ سے ملک میں ہیجان کی صورتحال پیدا ہوئی۔ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ درندگی کا نشانہ بننے والی 7 سالہ معصوم زینب کو گذشتہ رات آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے جبکہ والدین سمیت تمام شہری انصاف کے حصول کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔