تازہ تر ین

زینب کے بعد ایک اور ننھی کلی کو بے دردی سے مسل دیا گیا ۔۔۔زیادتی کے بعد قتل

سرگودھا(ویب ڈیسک) گزشتہ روز ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کے لرزہ خیز واقعے کے بعد ایک اور معصوم لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ منظر عام پر آیا ہے بھلوال میں 16 سالہ لڑکی کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا۔سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقے تصور آباد میں کھیتوں سے 16 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لڑکی کی شناخت ساجدہ کے نام سے ہوئی ہے۔ساجدہ کے باپ محمد خان کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی صبح سویرے رفع حاجت کے لیے کھیتوں میں گئی جہاں نامعلوم افراد نے اسے زیادتی کانشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کرسفاکی سے قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد لڑکی کے قتل کی وجوہات کا تعین ہوپائے گا۔ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے جب کہ تفتیش بھی شروع ہوگئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain