تازہ تر ین

نواز شریف کس سے خوفزدہ ،احتساب عدالت کب فیصلہ دیگی ۔۔۔؟

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں وتبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ڈاکٹر مہدی حسن نے کہا ہے کہ قصور واقعے پر دلی افسوس ہے، صرف حکومت نہیں تمام سیاسی ومذہبی پارٹیوں کو اپنا ایجنڈا پیش کرنا چاہیے کہ وہ لوگوں کو کیا تربیت دے رہے ہیں۔ میڈیا کو ایسے واقعات کی تفصیلات وتصاویر نہیں دکھانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے حق میں فیصلے چاہتے ہیں ان کے حالیہ بیانات پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے لیکن شاید وہ رعایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے حالات تسلی بخش نہیں تمام سیاسی پارٹیوں کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد سے امریکہ کے اتحادی ہیں لیکن کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اب موقع ہے کہ اپنی حمایت کیلئے نئے اتحادی ڈھونڈیں۔ چین اور روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے چاہئیں۔ پاکستان اگر روس سے دوستی نہیں کر سکا تو اسکا مطلب ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہے۔ تجزیہ کار ڈاکٹر عمرانہ مشتاق نے کہا ہے کہ قصور واقعہ کربناک ہے پہلے واقع کے بعد ہی ملزم کو عبرتناک سزا ہو جاتی تو باقی واقعات رونما نہ ہوتے۔ معاشرے میں مایوسی کی بیماری عام ہوتی جا رہی ہے۔ ماں کو بچی کی تربیت پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ حالات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے حکومت فیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی حالت اس وقت ”سیانی بلی کھمبہ نوچے“ جیسی ہے۔ ہم امریکی امداد کے بغیر بھی زندہ رہ سکتے ہیں بھوکے نہیں مرنے لگے۔ امریکہ افغانستان میں بری طرح ناکام ہوا ہے جسکی ذمہ داری کسی اور پر ڈالنا چاہتا ہے۔ خارجہ پالیسی میں کوئی دوست یا دشمن نہیں ہوتا۔ اپنے مفادات دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، اپوزیشن ایسے بولے تو سمجھ آتی ہے۔ تجزیہ کار اعجاز حفیظ خان نے کہا ہے کہ ثناءاللہ زہری سب سے ناکام ترین وزیر اعلیٰ تھے۔ کوئٹہ میں کوئی اپوزیشن پارٹی نہیں ہے۔ بلوچستان میں فوج نے بہت اچھے کام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک امریکہ تعلقات پر بڑی ہوش کرنے کی ضروتر ہے۔ میرے خیال میں ہمیں اس کے ساتھ سیدھا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف مسلسل عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ حیرت ہے عدالت خاموش کیوں ہے؟ بنیادی طور پر نواز شریف خوفزدہ ہیں، فروری میں نیب عدالت اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ تجزیہ کار جاوید صفدر کاہلوں نے کہا ہے کہ قصور واقعہ چھوٹی بات نہیں۔ 12 واں واقعہ ہے ملزم کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مسلسل عدلیہ پر نشتر برسا رہے ہیں عدالت دیگر معاملات کی طرح اس کانوٹس نہیں لے رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے مفادات میں تمام فیصلے کرتا ہے اگر ہماری باری امریکہ رکاوٹ بنے تو ہمیں احتجاج کا حق حاصل ہے نئے اتحادی بنانے کا وقت آ گیا ہے انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قبائلی سیاست ہے وہاں نون لیگ کا اثر ورسوخ نہیں ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain