بھلوال (تحصیل رپورٹر)بھلوال میں 16سالہ لڑکی کو نامعلوم افرادنے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کردیا تفصیلات کے مطابق بھلوال کے نواحی علاقہ چک 15شمالی تصورآباد کی 16سالہ (س)کی لاش کھیتوں سے برآمدہوئی (س) کے والد کا کہنا ہے کہ اسکی بیٹی صبح سویر ے رفع حاجت کیلئے کھیتوں میں گئی جہاں نامعلوم افرادنے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر سفاکی سے قتل کر دیا پولیس نے مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کردی گئی اورواقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے بعدازاں ڈی پی اوسرگودہا بھی بھلوال پہنچے اوروالدین کو انصاف کی یقین دہانی کروائی، پولیس ذرائع کے مطابق (س) صبح گھر سے کھیتوں میں گئی مگر واپس نہ آئی۔ لڑکی کے والدین اسے تلاش کرتے رہے 5 گھنٹے کے بعد لڑکی کی لاش کھیتوں سے ملی جیسے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دی۔ پولیس نے مقتولہ کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔