تازہ تر ین

قصور واقع ریاست نہیں حکومت کی ناکامی ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں وتبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار علامہ صدیق اظہر نے کہا ہے کہ قصور واقعہ انتظامیہ ناکامی، ریاست نہیں ادارے ناکام ہوئے ہیں۔ بچوں کے ساتھ تشدد کے واقعات نے ضیاءدور میں جنم لیا۔ تعلیم وخوشحالی کے بغیر ایسے واقعات کی روک تھام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کبھی عدلیہ کا احترام نہیں کیا۔ وفاقی کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے عدلیہ بارے بیانات برعکس ہیں۔ نواز شریف کے عدلیہ مخالف بیانات افسوسناک، خود ن لیگ جمہوریت کیلئے خطرہ بن گئی ہے۔ تجزیہ کار خالد فاروقی نے کہا ہے کہ قصور واقعہ حکومت کی ناکامی، آرمی چیف کو جمہوریت میں قدم بڑھانا پڑا۔ زینب کے اغوا کے بعد 5 دن پولیس کیا کرتی رہی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کور ٹ کو نواز شریف کی تقریر پر از خود نوٹس لینا چاہیے تھا انکا 5 ججز کو 5 لوگ بولنا انتہائی افسوسناک ہے۔ نواز شریف اداروں کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین، بھارت اور روس برما حکومت سلیوٹ کرتے ہیں۔ تجزیہ کار امجد سلیم منہاس نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ بڑھتے جرائم کو سنجیدگی سے ختم کرنا چاہیے۔ بچوں کو خود کے تحفظ کی تعلیم دینا بہت ضروری ہے۔ عملی اقدامات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسان اذیت کا شکار ہے۔ عدلیہ کو ڈرا دھمکا کر نہیں قانون کے مطابق فیصلے دینے چاہئیں۔ ہمارا سپریم ادارہ پارلیمنٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں پردنیا بھر میں تبصرے ہوتے ہیں لیکن عدلیہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔ روہنگیا میں مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا میں مذہبی انتہا پسندی کا بڑی گہرائی سے جائزہ لینا چاہیے۔ تجزیہ کار جاوید صفدر کاہلوں نے کہا ہے کہ قصور واقعے پر آرمی چیف نے جمہوریت میں غصے کا اظہار کیا کیونکہ یہ حکومت کی ناکامی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس انچارج کو معطل کر کے سمجھتے ہیں کہ گورننس کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسان ذلیل ہو رہا ہے۔ گنے کی کھڑی فصلوں کو آگ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر ہوتی ہے کہ کیا عدلیہ کے فیصلے ردی کے قابل ہیں؟ پروگرام میں سب مہمانوں سے متفقہ کہا کہ میانمار کے آرمی چیف کا عالمی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہیے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فوج نے قتل وغارت کی۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain