لاہور (خصوصی رپورٹ) اوبر اور کریم کی پالیسیوں کے خلاف ڈرائیورز کی قذافی سٹیڈیم سے اوبر اورکریم کے دفاتر تک ریلی، مظاہرین کا کہنا تھا پٹرول مہنگا ہونے کے باوجود کمپنیوں نے کرائے کم کردیئے۔ مظاہرین نے کہا کہ کمپنیوں نے بنیادی کرایہ بھی 170 سے 120 روپے کر دیا ہے۔ جس میں سے کمپنی اپنا کمیشن بھی کاٹتی ہے اور ہمیں باقی نوے روپے ہی ملتے ہیں، مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ دونوں کمپنیز نے ان سے بہتر منافع کا لالچ دیکر لاکھوں روپے انویسٹ کرائے لیکن اسی تناسب سے منافع نہیں دیا جا رہا، ڈرائیورز کریم اور اوبر کے دفاتر کا گھیراﺅ کرکے گھنٹوں احتجاج کرتے رہے۔
