تازہ تر ین

اہم معاملہ ۔۔۔سندھ کا اہم اقدام

کراچی(خصوصی رپورٹ) سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیاءالحسن لنجارنے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ میں داخل ہونے والے چائنیز کی رجسٹریشن کے متعلق قانون سازی کرنے کہ لیے وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے چائنیز کی ڈیٹا سندھ حکومت کے پاس موجود نہیں ہے، زمینی راستے سے پاکستان میں داخل ہونے والے چائنیز کی رجسٹریشن کے لیے وفاق قانون سازی کرے۔ ضیاءالحسن لنجار نے کہاکہ سندھ حکومت کوشش کررہی ہے کہ سندھ میں آنے والے چائنیزکی رجسٹریشن کی جائے، ملک میں فضائی راستے سے آنے والے چائنیز کا ڈیٹا وفاق کے پاس ہوتا ہے باقی زمینی راستے سے آنے والوں کا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کام کرنے والی چائنیز کمپنیوں کا ڈیٹا موجود ہے ،سندھ میں جو بھی چینی کرائے کے مکان میں رہتا ہے وہ تھانے پر اپنی رجسٹریشن لازمی کروائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر رجسٹرڈ چائینیز کو صوبائی وزارت داخلہ سے این او سی ضرور لینا ہوگی۔#

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain