اسلام آباد (نیا اخبار رپورٹ) وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹی فکیشن کے مطابق رواں سال بھی ملک بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور ملی جذبے سے بنایا جائے گا۔ اور 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔