تازہ تر ین

عامر خان اور کترینہ نے نئی فلم کیلئے ڈانس کلاسز لینا شروع کردیں

ممبئی(ویب ڈیسک ) مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور بالی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنی نئی فلم کے لئے معروف رقاص پرابھودیوا سے ڈانس کلاسز لینا شروع کردیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے لئے وہ معروف ڈانسر پرابھودیوا سے کلاسز لے رہے ہیں جب کہ کترینہ کیف بھی ان کے ساتھ ہیں۔ گزشتہ روز فلم کے گانے پر رقص کی پریکٹس کے بعد عامر خان اور کترینہ کیف کی ایک تصویر سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ گانے میں شامل ہر ایک اسٹیپ کو عامر اور کترینہ انتھک محنت کر کے پرابھودیوا سے سیکھ رہے ہیں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain