لاہور(شوبز ڈیسک) معروف ماڈل ثانیہ بیگ مرزا نے کہا ہے کہ انہیں صرف اور صرف ایسے پروجیکٹ کی تلاش ہے جس سے انہیں ایک الگ شناخت مل سکے۔ثانیہ بیگ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں میرا ٹارگٹ فیشن انڈسٹری ہی تھا اوراس میں بہت اچھے معیارکا کام کررہی ہوں۔ فیشن شوز کے ساتھ ساتھ مختلف معروف برانڈز کے لیے فوٹوشوٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں مجھے فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن ان کا معیار،کہانی اورکرداروں کوسننے کے بعد سمجھ میں آگیا، جس کے بعد میں نے ان پروجیکٹس کو سائن نہیں کیا۔ماڈل نے کہا کہ سلورسکرین پرجلوہ گرہونا ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے ، میں بھی بڑے پردے پرنظرآنا چاہتی ہوں لیکن اس کے لیے مجھے صرف اور صرف ایسے پروجیکٹ کی تلاش ہے ، جس سے مجھے ایک الگ شناخت مل سکے۔
اس وقت جہاں فارمولا فلمیں بنائی جارہی ہیں، وہیں کچھ نوجوان فلم میکرز معمول سے ہٹ کرفلمیں بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ مجھے بھی کسی ایسے ہی پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے ، جوپاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری اوربحالی میں اپنا رول ادا کرسکے۔