ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا مومی مجسمہ مادام تساﺅ میوزیم کی زینت بنے گا۔لندن کے مقبول ترین مادام تساو¿ میوزیم میں دنیا بھر کے ان فنکاروں اور مشہور شخصیات کے مجسمے لگائے جاتے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں غیر معمولی کامیابیاں سمیٹیں۔میوزیم انتظامیہ نے گزشتہ برس بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی مادام تساو¿ میوزیم کا افتتاح کیا تھا جس میں بھارت کے متعدد فنکاروں کے مجسمے نصب ہیں۔ہر سال میوزیم انتظامیہ کی جانب سے ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جاتا ہے جس میں لوگ ووٹ کرکے بتاتے ہیں کہ وہ کس مشہور شخصیت کا مومی مجسمہ میوزیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ دہلی میں موجود مادام تساو¿ میوزیم میں بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کے مجسے موجود ہیں جن میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، کرینہ کپور، سلمان خان، مادھوری ڈکشٹ وغیرہ شامل ہیں اور اب سنی لیون کا مومی مجسمہ بھی مادام تساو¿ کی زینت بنے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میوزیم انتظامیہ کی جانب سےایک ٹیم لندن سے چند روز قبل ممبئی آئی تھی جنہوں نے سنی لیون سے مل کر ان کے متعلق تفصیلات لینے کے ساتھ ان کی تصاویر بھی لیں۔ اپنے مومی مجسمے کے حوالے سے سنی لیون کا کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا مجسمہ ہے جودہلی میں مادام تساو¿ میوزیم میں رکھا جائے گا لہٰذا میں بہت پرجوش ہوں۔ اس کے علاوہ میں اپنے مداحوں کا ردعمل دیکھنے کے لیے بھی بے چین ہوں۔