لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ایک آزاد ادارہ ہے اور لوگوں کےکہنے سےہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔لاہور بار سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ لوگوں کےکہنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، عدلیہ مکمل آزاد ہے، آپ کو اس پر فخرہونا چاہیے، ٹیم کا کپتان تو ساری ٹیم کا محتاج ہوتاہے، بینچ کے تمام لوگ دیانتداری اور قابلیت کا بہترین نمونہ ہیں اور آصف سعید کھوسہ تو میرے بنچ کا اہم حصہ ہیں۔ اعتراف کرتاہوں کہ بنچ میں سب سے کم قابلیت والا میں خود ہوں۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2018/01/saqib-nisar.jpg)