لاہور (ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ایک سوشل میڈ یا صارف نے ڈانس کے دوران ان کے لباس پر تنقید کی تو ریحام خان خود بھی میدان میں آگئیں۔تفصیل کے مطابق ریحام خان آج کل پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اور وہ مشرقی لباس زیب تن کرتی ہیں لیکن ماضی میں جب وہ برطانیہ میں مقیم تھیں تو اس وقت وہ مغربی لباس بھی پہنتی تھیں اورانہوں نے اپنا رہن سہن برطانیہ کے تہذیب و تمدن کے لحاظ سے ڈھالاہوا تھا۔ریحام خان جب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں نوکری کرتی تھیں تو وہ جینز کی پینٹ اور شرٹس زیب تن کرتی تھیں اور سکرٹس بھی پہنتی تھیں۔ایسے ہی سکرٹ زیب تن کیے ہوئے ان کی ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہو گئی جس میں وہ ڈانس کر رہی ہیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ڈانس کے دوران ان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹینگو ڈانس کے دوران سکرٹس پہنتی ہیں ؟جس پر ریحام خان بھڑک اٹھیں .انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے جو بھی ماضی میں کیا اور جو کام بھی اب کرتی ہوں ٹی وی چینلز پر سب کے سامنے آکر کرتی ہوں ،بند دروازوںکے پیچھے کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے دوسروں کی طرح۔یہ تصاویر بی بی سی کی ہیں ،میں اپنے ماضی اور حال کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں ،میں ریا کار نہیں ہوں۔