تازہ تر ین

پریس کا نفرنس میں تا لیاں،ن لیگی ایم این اے کا اہم اقدام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زینب کے قتل کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران جے آئی ٹی ممبران کے لئے تالیاں بجانے کے واقعے پر قصور سے مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی رانا حیات نے پوری قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قصور سے منتخب ایم این اے رانا حیات کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں جس وقت قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ تقریر کر رہے تھے ، میں اس وقت اسمبلی میں موجود تھا ، اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے بعد میں نے اس پر بات کرنے کی کوشش کی مگر مجھے موقع نہیں دیا گیا۔ لیگی ایم این اے کا مزید کہنا تھا کہ قصور میں جو ظلم ہوا ، اس پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں جن لوگوں نے اس کیس کو حل کرنے میں کردارادا کیا ، وہ سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پریس کانفرنس کے دوران غیر ارادی طور پر تالیاں بجائی گئیں، یہ سب کچھ اچانک ہوا اور میں پنجاب حکومت ، مسلم لیگ(ن) کی طرف سے قوم سے معافی مانگنے کو تیارہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain