تازہ تر ین

سیاستدان فلموں کی بجائے ملکی مسائل پر فوکس کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بولی وڈ پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکار کرن جوہر چاہتے ہیں ہندوستانی سیساستدان فلموں کے بجائے ملک کے سماجی اقتصادی مسائل پر زیادہ فوکس کریں۔کرن جوہر حال ہی میں رکھے ایک پینل کا حصہ تھے، جس کا موضوع ثقافتی لڑائیوں کو نظرانداز کرنے پر مبنی تھا۔اس دوران پاکستانی اداکار فواد خان کو اپنی فلم اے دل ہے مشکل میں کاسٹ کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، لیکن پھر ثقافت اور حب الوطنی جیسی باتیں فنکاروں کو سنائی جاتی ہیں۔کرن جوہر کے مطابق آپ کسی پر ثقافت نافذ نہیں کرسکتے، ہمارے ملک میں بےشمار سماجی اقتصادی مسائل ہیں۔
لیکن کبھی کبھار سیاست دان ان مسائل کی بات نہیں کرتے بلکہ ان کا فوکس فلم پر رہتا ہے، یہ بات فلمی صنعت کو بااختیار بناتی ہے، لیکن یہ مضحکہ خیز ہے۔خیال رہے کہ ایسا ہی کچھ کرن جوہر کی 2016 میں ریلیز ہوئی فلم اے دل ہے مشکل کے ساتھ ہوا تھا جب انہوں نے فواد خان کو فلم میں معاون کردار کے لیے کاسٹ کیا۔اس کے علاوہ یہی صورتحال ہندوستان میں دوبارہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی ریلیز کے موقع پر ہوئی۔اس فلم کے خلاف بھی انتہا پسند تنظیموں نے احتجاج کیے، جبکہ سیاست دان بھی اس معاملے پر خاموش نظر آئے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain