ڈیووس(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ سول ملٹری تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈیووس میں پاکستان بریک فاسٹ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور ہم جمہوریت سے سیکھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ آئین اور قانون کے دائرے میں ہورہا ہے، تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرے میں کام کررہے ہیں۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت ہے۔
