کراچی(شوبز ڈیسک )نئے سال کی پہلی ملکی فلم پرچی نے بھی تین ہفتے کے دوران10 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ایک نیا ریکارڈ بنا لیا ۔ مذکورہ فلم نے اس دوران کئی بھارتی فلموں کا بھی مقابلہ کیا ، راولپنڈی اسلام آباد میں مذکورہ فلم کا بزنس 1 کروڑ سے زائد ہوا جبکہ بیرون ملک بھی فلم کا بزنس بہت اچھا رہا ہے ۔ اداکارہ حریم فاروق نے کہا اس فلم کی کامیابی نے ہماری ٹیم ہی کو نہیں سینما انڈسٹری کو بھی نئی راہ دکھائی ہے ۔ رنگریزا اور چھپن چھپائی نے سینما گھروں پر کم بزنس کیا اسکے باوجود پاکستانی سینما گھروں پر بھارتی فلموں کی حکمرانی کا سورج زوال پذیر ہونے لگا۔
