تازہ تر ین

پریانکا چوپڑا بدترین اداکارہ نامزد ہونے سے بچ گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈاداکارہ پریانکا چوپڑا بدترین اداکارہ نامزد ہونے سے بچ گئیں، تاہم ان کی پہلی ہالی وڈ فلم بے واچ بدترین فلموں کی کیٹیگری کے لیے نامزد ہوگئی۔حیران کن طور پر پریانکا چوپڑا کے ساتھ بے واچ میں کام کرنے والے زیک ایفرون بھی بدترین اداکار کے لیے نامزد ہوگئے۔جی ہاں، 38 ویں گولڈن ریسبیری فلمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں ہالی وڈ فلم ٹرانسفارمرز: دی لاسٹ نائٹ 9 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔واضح رہے کہ گولڈن ریسبیری ایوارڈز کو ریزی ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے، اس کی تقریب ہر سال فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو آسکر سے ایک دن قبل منعقد کی جاتی ہے۔اس ایوارڈ میں زیادہ تر ان فلموں کو نامزد کیا جاتا ہے، جنہیں آسکر اکیڈمی نظر انداز کردیتی ہے۔

، تاہم آسکر کے لیے نامزد فلموں کو بھی نامزد کیا جاتا ہے۔38 ویں ریسبیری ایوارڈ شو کی تقریب رواں برس 3 مارچ کو ہوگی، جس میں بدترین فلم، بدترین ہدایت کار، بدترین اداکارہ و اداکار سمیت بدترین کہانی اور بدترین لکھاری سمیت متعدد کیٹیگریوں میں ایوارڈز دیئے جائیں گے۔یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق 38 ویں ریزی ایوارڈ کے لیے سب سے زیادہ ہالی وڈ فلم ٹرانسفارمرز: دی لاسٹ نائٹ نے 9 نامزدگیاں حاصل کیں، جب کہ ففٹی شیڈز آف ڈارکر نے بھی 8 نامزدگیاں حاصل کیں۔تیسرے نمبر پر دی ممی رہی، جس نے بھی 7 نامزدگیاں حاصل کیں، ان تینوں فلموں کو بدترین ریمیک کی کیٹیگری کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔بدترین فلموں کے لیے نامزد ہونے والی فلموں میں بولی وڈ پگی چوپس کی پہلی ہالی وڈ فلم بے واچ بھی شامل ہے۔دیگر فلموں میں دی ایموجی مووی بھی شامل ہے۔اگرچہ پریانکا چوپڑا کی فلم کو بدترین فلم کی کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے، تاہم انہیں بدترین اداکارہ کے لیے نامزد نہیں کیا گیا۔اب بدترین اداکارہ کا مقابلہ ایما واٹسن، جینیفر لورنس، ڈکوٹا جوہنسن، کیتھرین ہیگل اور ٹیلر پیری کے درمیان ہوگا۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain