تازہ تر ین

چیف جسٹس نے زینب کے والد کو کیا کہا کہ وہ رو پڑے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران زینب کے والدکو روسٹرم پر بلالیا اور ان سے پوچھا کہ آپ اتنے خاموش کیوں بیٹھے ہیں؟،آپ کے دل میں جو ہے وہ کہہ دیں ، ہم بحیثیت قوم زینب واقعہ پر شرمندہ ہیں۔ میں آپ کو اپنا نمبر دے رہا ہوں، کوئی شکایت ہے تو ہم سے کریں۔ اس پر زینب کے والد کمرہ عدالت میں رو پڑے اور انہوں نے کہا کہ ملزم کو میری بیٹی پر رحم نہیں آیا اسے کڑی سزا ملنی چاہئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم سب کو آپ سے ہمدردی ہے، زینب ہماری بھی بیٹی تھی، ہم آپکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، آپ جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain