تازہ تر ین

وزیراعظم کا گوادر میں چونکا دینے والا خطاب

گوادار(ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ بلوچستان کا مستقبل صوبے کی قیادت کے ہاتھ میں ہے اور سیاسی قیادت کو مسائل کا حل خود نکالنا ہوگا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گوادر ایکسپو کا افتتاح کردیا جس کے بعد پہلی بین الاقوامی گوادر ایکسپو کا آج سے آغاز ہوگیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ہے، منصوبہ آج حقیقت بن رہا ہے، یہ منصوبہ نوازشریف کا وژن تھا جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے چینی صدر کا تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر ایکسپو حکومت کا بہت زبردست اقدام ہے، گوادرپورٹ، فری زون، ایسٹ وے ،ایکسپریس وے اور دیگر منصوبے آج حقیقت ہیں، توانائی اور دیگر منصوبے ملک میں لوگوں کو روزگار فراہم کریں گے، سی پیک اور دیگر منصوبے خطے میں بھی خوشحالی کا سبب بنیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain