تازہ تر ین

پابندیوں اور تنازعات کے باوجود ،دیپکا پڈوکون نے نئی تاریخ رقم کر دی

ممبئی (ویب ڈیسک) پابندیوں اور تنازعات کے باوجود بالی وڈ فلم ’پدماوت‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ پر بھارت کی کئی ریاستوں میں پابندی عائد ہے اور فلم کی نمائش کے روز بھی بھارت بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔تنازعات اور کئی ریاستوں میں پابندیوں کے باوجود فلم ’پدماوت‘ نے بھارت میں تاریخ رقم کردی ہے اور نمائش کے 5 روز کے دوران ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔فلم نے بھارت میں نمائش کے پہلے روز 5 کروڑ، دوسرے روز 19 کروڑ، تیسرے روز 32 کروڑ، چوتھے روز 27 کروڑ اور پانچویں روز 31 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 114 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain