کپتان کا دھماکہ خیز اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کےلیے ’لعنت‘ لفظ تو بہت چھوٹا ہے اگر کسی کو میرے اس لفظ پر اعتراض ہے تو عوام سے پوچھ لے۔گزشتہ روز لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مشترکہ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں جو مجرم کو پارٹی سربراہ بنائے۔ اپنی اسی بات کا دفاع کرتے ہوئے عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے کہ پارلیمنٹ کا کام عوامی مفادات کا تحفظ ہے، جب پارلیمنٹ ہی ایک کرپٹ آدمی جو 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس کی عدم ادائیگی وغیرہ میں ملوث ہے کو ایک سیاسی پارٹی کا سربراہ بنادیتی ہے تو پھر ایسا قانون پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا باعث بنتا ہے۔

تنخواہوں اور مراعات کا نیا پیکج متعارف ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (نیو زڈیسک) آئندہ وفاقی بجٹ 2018-19 کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس کے لئے وزارتِ خزانہ ا ورفیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک کے مختلف اداروں، اسٹیک ہولڈرز اور کاروباری حضرات اور تمام ایوانِ صنعت و تجارت کو کہا ہے، کہ وہ اگلے بجٹ کے لئے اپنی اپنی تجاویز حکومت کو جمع کرائیں تاکہ ان میں مناسش اور قابل عمل تجاویز کو

بجٹ کی سفارشات میں شامل کی جا سکے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارتِ خزانہ میں اپنی نئی ٹیم تیار کر لی ہے، جس کی قیادت وہ خود کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ہارون اختر خان کو خزانہ کا مشیر بنایا گیا ہے، جن کے ذمہ ایف بی آر کا محکمہ دیا گیا ہے۔ جو اگلے سال کے بجٹ کے لئے تجارت سے متعلق لوگوں سے بات کرکے نئے ٹیکس کے لئے تجاویز اکٹھی کریں گے۔ اس کے علاوہ مفتاح اسماعیل کو بھی خزانہ کا مشیر بنایا گیا ہے، جو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ قرضوں اور بجٹ کے لئے تعاون پر بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد رانا افضل خان کو وزیر مملکت خزانہ بنایا گیا جو ملک میں سیاسی لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کرکے بجٹ پرتجاویز حاصل کریں گے۔ اسی سلسلے میں ایک رپورٹ کے مطابق تنخواہوں اور مراعات کاایک نیاپیکیج متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جس میں سرکاری ملازمین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق تنخواہیں اور مراعات دی جائیں گی لیکن ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن نہیں ملے گی۔ یہ پیکیج پاکستان میں پنشن کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کیلئے متعارف کر انے کے لئے تجویز کیا جا رہا ہے ۔ موجودہ حکومت کا

یہ آخری بجٹ ہے جس میں عوام کو روزگار کی فراہمی ،بنیادی مسائل کا حل تر جیحات ہیں تاکہ وہ اگلے الیکشن میں آسانی کے ساتھ جیت سکیں۔ نئے بجٹ میں قابل عمل تجاویز پر زیادہ غور کیا جائے گا۔ اس لئے حکومت ان تجاویز پر لوگوں عمل کرکے ایک جامع اور بڑا مالیاتی پیکیج ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے حالیہ مذاکرات میں حکومت کو سویلین اداروں کےملازمین کی بڑھتی ہوئی پنشن کو مستقبل میں قابل برداشت حد کے اندر رکھنے کیلئے سرکاری ملازمت کا نیاڈھانچہ متعارف کروانے کے لئے بات چیت بھی کی جائے گی۔ جس میں ملازمین کو نجی شعبے کی طرز پر تنخواہ اور مراعات یکمشت ادا کرنے اور انہیں نوکری کے اختتام پر پنشن نہ دینے کی سفارش کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ چاروں صوبوںمیں پسماندہ ترین علاقوں میں وزیراعظم کے خصوصی

ترقیاتی پروگرام کے تحت بجلی، پانی، تعلیم، صحت، گیس اور سیوریج کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے خصوصی پیکیج کی تیاری بھی آئندہ بجٹ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستان نے کے ساتھ حال ہی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو تین سالہ اکنامک فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں سر فہرست بیرونی ادائیگیوں کے عدم توازن کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جن میں سال 2018ء میں 9ارب ڈالرز کے قریب بیرونی قرضوں کی ادائیگی، ممکنہ طور پر 36ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کو پورا کرنے یا اس کو کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں حکومتی ٹیم کو 180ارب روپے کے برآمدی پیکیج پر فوری عملدرآمد، ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے ریمیٹینس سکیم میں بہتری اور درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں مذیداضافے جیسے آپشنز پر فوری عملدرآمد کروانے کے لئے ہدف دیے ہیں۔

عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی ۔۔۔ سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نےخاندان کی سابق بہو کے متعلق ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی دنگ رہ جا ئینگے

لاہور (ویب ڈیسک)نجی نیوز چینل کے مطابق سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ خاور مانیکا سے طلاق کے بعد بشریٰ وٹو اب مانیکا خاندان کی بہو نہیں ہیں ،اب عمران خان یا کسی اور سے نکاح بشریٰ بی بی کا ذاتی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ کو مانیکا خاندان سے منسوب کرنا ،سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ،مانیکا خاندان بیرون ملک بھی اپنی سیاسی شناخت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان سے شادی کے بعد بشریٰ مانیکا پر خبر لیک کرانے کا بھی الزام لگا تھا ،مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان شادی کی خبر لیک ہونے کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اور اس دوران تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے عمران خان کو بتا یا کہ یہ خبر یا تو عمران خا ن کے قریبی دوستو ں نے لیک کی یا پھر بشریٰ مانیکا نے اپنے ذرائع سے یہ خبر لیک کرائی۔  

حسن علی ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر قرار

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2017 ایوارڈز کا اعلان کردیا جس کے مطابق پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت مومنٹ آف دی ایئر اور حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہےا ٓئی سی سی کی جانب سے جاری 2017 ایوارڈز کی فہرست میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ویرات کوہلی نے گزشتہ سال 76.84 کی اوسط سے رنز بنائے جس پر انہیں ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا، کوہلی نے اس سے قبل 2012 میں صرف 24 سال کی عمر میں سال کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے میچ کو مومنٹ آف دی ایئر قرار دیا، جسے دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے دیکھا۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا، جنہوں نے چیمئنز ٹرافی کے دوران 13 وکٹیں حاصل کیں۔ ایمرجنگ پلیئر کی دوڑ میں پاکستان کے ہی شاداب خان اور بھارت کے کلدیپ یادیو میدان میں تھے۔

سندھ حکومت کی ایک اور کوشش ناکام , سپریم کورٹ کا نیا حکم

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی پولیس اللہ ڈنو خواجہ کی جگہ سردار عبدالمجید دستی کو تعینات کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی تبدیلی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سندھ حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے پولیس ایکٹ 2011 کو آئینی قراردیا، عدالت سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی کو پولیس میں تبادلوں کا اختیار بھی دے دیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہائی کورٹ نے بہت خوبصورت فیصلہ دیا ہے، یہ فیصلہ دوتین بار پڑھنے کے لائق ہے۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سندھ میں آئی جی کی تقرری کامعاملہ عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگا، تقرری کے معاملے پر وفاقی حکومت کے کسی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت اور آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ کے درمیان گزشتہ برس سے اختلافات چلے آرہے ہیں، صوبائی حکومت نے ان کی تقرری کی کئی کوششیں کیں لیکن یہ کامیاب نہیں ہوسکی، سندھ حکومت نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

بلوچستان پھر دشمن کے نشانے پر , بڑی خبر آ گئی

کوئٹہ  (ویب ڈیسک)سریاب روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ڈبل روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت شوکت اورمحمد الیاس کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی محمد جاوید کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعہ کی تحقیقات شرو ع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دو روزمیں 3 اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی رئیسانی روڈ پرفائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا تھا۔

شیخ رشید کو کس نے 2002میں تھپڑ مارا اور کس رہنماءنے درگت بنائی۔۔سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن ادارے کو گالیاں دینا قابل مذمت ہے، تحریک انصاف نے 2014 میں بھی استعفے دیے لیکن پھر گھٹنوں کے بل چل کر واپس آئے، شیخ رشید کو 2002 میں ایک کرنل نے تھپڑ مارا تو شاہد خاقان عباسی نے اس کرنل کی درگت بنائی، یہ تو ان کی اوقات ہے اور یہ پارلیمنٹ کو گالی دیتے ہیں، پارلیمنٹ کے بغیر سیاستدانوں کا کوئی وجود نہیں ہے، آپ جس ایوان کا قائد ایوان بننے کی خواہش رکھتے ہیں اس ایوان کو گالی دے رہے ہیں، آپ کو اداروں کی تکریم کا احساس نہیں اس لیے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں۔

ڈار سے متعلق نیب کو آخری مہلت

اسلام آباد: عدالت نے نیب کواسحاق ڈارکی جانب سے دائراعتراضات کا جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دے دی۔اسلام آباد کی نیب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیرنے کی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرعمران شفیق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسحاق ڈارکی پٹیشن خارج کردی ہے، جس پرجج محمد بشیرنے استفسارکیا کہ عدالتی کارروائی پر جو حکم امتناعی تھا اس کا کیا بنا۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈارکی مرکزی پٹیشن ہی خارج ہوگئی ہے اور28 میں سے 10 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔عدالت نے نیب کواسحاق ڈارکی جانب سے دائراعتراضات کا جواب داخل کرانے کے لیے آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرزیادہ سے زیادہ گواہوں کو بلانے کا حکم دیا اورسماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔ اثاثہ جات ریفرنس میں گواہوں کے بیانات 22 جنوری کوریکارڈ کئے جائیں گے جب کہ ہجویری ٹرسٹ کے بینک اکاو¿نٹس غیرمنجمد کرنے کی درخواست کی سماعت 24جنوری کو ہوگی۔واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر ہائی کورٹ کے ڈویڑن بنچ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت کی کارروائی روکنے کا حکم دیا تھا۔

افغانستان کے حوالے سے نئے حقائق ،دنیا حیران

کابل(آئی این پی) افغان صدرڈاکٹر اشرف غنی اورامریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے تسلیم کیاہے کہ طالبان نے فوج کو بنکرز اور حکومت کو محل تک محدود کر دیا ہے، اب عسکریت پسندوں سے لڑکر ہی جنگ جیتیں گے۔ اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امریکی مدد کے بغیر حکومت چھ ماہ تک بھی نہیں چلائی جاسکتی۔امریکی ٹی وی سی بی ایس کو دئے گئے انٹرویو میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا تھا یہ درست ہے کہ طالبان کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے گلیوں اور محل کے باہر دیواریں تعمیرکیں۔اس کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا آئے دن عسکریت پسندوں کے حملوں نے زندگی مفلوج کردی۔انہوں نے کہاکہ اب فیصلہ کرلیا کہ طالبان سے لڑائی سے ہی نمٹاجائےگا۔ امریکی امداد سے متعلق ایک سوال پر اشرف غنی کا کہنا تھا امریکی امداد کے بغیر حکومت چھ ماہ تک بھی نہیں چلے گی۔افغانستان میں امریکی فوج اور اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے انٹرویو میں تسیلم کیاکہ طالبان کے حملوں کے خطرے کے باعث امریکی فوج نے سڑکوں کا استعمال چھوڑ دیا۔اور فوج و دیگر امریکی شہری طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سفر کر رہے ہیں۔

قصور میں مظاہرین پر گولی چلانے کا حکم کس نے دیا ، نئے انکشافات

قصور (بیورو رپورٹ) قصور میں زینب کے قتل کے بعد احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے جس کے نتیجے میں محمد شفیق (کانسٹیبل) ، رشید (کانسٹیبل) کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ تیسرے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا نام امانت ہے اور اس کا تعلق سول ڈیفنس سے ہے۔ گرفتار کانسٹیبل محمد شفیق نے بیان دیا ہے کہ اے ڈی سی جی نے گولی چلانے کا حکم دیا تھا۔ سیدھی گولی چلانے کے الزام میں مقدمہ نمبر 16/16 ملزموں پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔