نواز شریف کو کیوں نکالا کا جواب کون دے سکتا ہے ؟

بدین (اے این این ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھیں کہ انہیں کیوں اور کس لیے نکالا، کیوں نکالا کا جواب انہیں ان کے گھر سے ہی مل جائے گا، نواز شریف کو سزا ملی اور چھوٹے بھائی کو حدیبیہ کیس میں کلین چٹ، نواز شریف سے ملک تو کیا، اپنا چھوٹا بھائی نہیں سنبھالا گیا،پنجاب میں دو لاڈلوں کی لڑائی ہے ،ایک نے سندھ کے دورے کئے حاصل کچھ نہ ہوا، تبدیلی کا نعرہ لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی،تحریک انصاف والے ذہن پر دباو¿ نہ ڈالیں سیاست ہم سکھا دیں گے۔بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قصور میں بچوں پر کیوں ظلم ہورہا ہے، وہاں ملزمان کی سرپرستی کون کررہا ہے۔ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ قصور کے بچے اتنے غیر محفوظ کیوں ہوئے، ہمیں اپنے بچوں کو انصاف دلانا اور مستقبل محفوظ بنانا ہے، ہم نے سندھ میں بچوں کی آگاہی کے لیے نصاب بنایا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھیں، انہیں کیوں اور کس لیے نکالا، کیوں نکالا کا جواب انہیں ان کے گھر سے ہی مل جائے گا، نواز شریف کو سزا ملی اور چھوٹے بھائی کو حدیبیہ کیس میں کلین چٹ، نواز شریف سے ملک تو کیا، اپنا چھوٹا بھائی نہیں سنبھالا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 2 لاڈلوں کی لڑائی ہے، ایک لاڈلہ کہتا ہے یہ اثاثے میرے نہیں، دوسرا کہتا ہے کہ یہ اثاثے میرے ہیں جب کہ ایک لاڈلے نے سندھ کے دورے کیے جسے اس کے اپنے کارکنوں نے بھی ووٹ نہیں دیے۔ملتان کے پیر کو سندھ میں مرید بھی ووٹ نہیں دیتے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیاسی یتیموں کا ٹولہ اکٹھا کیا گیا ہے جس میں 3 وزیراعلی شامل ہیں، تبدیلی کا نعرہ لگاتے پی ٹی آئی خود تبدیل ہوگئی جب کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا پر کرپشن الزامات کی تحقیقات نہیں ہورہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، عمران خان نے نااہل ترین کے بیٹے کو سیاسی وارث قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے دماغ پر زیادہ زور نہ ڈالیں ہم سیاست سکھا دیں گے لیکن سیاسی یتیم کبھی سندھ کے وارث نہیں ہو سکتے، بدین کے باسی، شہید اور اسکی اولاد کو کبھی دھوکا نہیں دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مردان میں بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کئے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعات پر دونوں صوبوں کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ناقابل معافی ہے ¾پیپلزپارٹی قوم کی بیٹیوں کی عصمت دری اور قتل کے واقعات پر ہزگز خاموش نہیں رہے گی جس حد تک جانا پڑا جائیں گے ۔بدھ کو بلاول بھٹو زرادری نے مردان میں 3بچیوں کے جنسی زیادتی اور قتل پر مزاحمتی پیغام میں کہا کہ قصور اور مردان میں قوم کی بیٹیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے دئیے گئے تاہم دونوں صوبوں کے حکمران مجرمانہ خاموشی رکئے ہوئے ہیں جو ایک ناقابل معافی جرم ہے انہوں نے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ پیپلزپارٹی قوم کی بیٹیوں کی عصمت دری اور قتل کے واقعات پر ہزگز خاموش نہیں رہے گی اس کے لئے جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مردان میں 3بچیوں کی جنسی زیادتی اور پھر ان کو قتل کرنا ایک گھنونا جرم ہے جس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومتوں کو سخت اقدامات کر نا ہونگے۔

 

شہباز شریف کیلئے ایک اورشکنجہ تیا ر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوآشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22جنوری کوصبح ساڑھے 10 بجےطلب کرلیا ہے۔نیب لاہور نے شہباز شریف کو پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے تحت بنائی گئی آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم میں 19 کروڑ 20 لاکھ روپے کے گھپلے کی انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔نیب کی جانب سے سے جاری کئے گئے نوٹس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ سی ای او پیراگون ،ایل ڈی اے افسران سمیت پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اب تک نیب کی جانب سے ایسا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔نیب لاہور نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ نیب لاہور نے نیب آرڈیننس 1999ءکے تحت شہباز شریف کو طلب کیا ہے۔ شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے آشیانہ اقبال میں کامیاب بولی حاصل کرنے والے کی بولی منسوخ کی۔ آشیانہ ہاو¿سنگ سوسائٹی میں 19 کروڑ 30 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا۔ نیب ذرائع کے مطابق، شہباز شریف کے حکم پر آشیانہ اقبال کا پراجیکٹ آگے ایوارڈ کیا گیا جس سے 71 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان ہوا۔

اللہ کی شان ،مریم بھی بول پڑیں

لاہور(نیٹ نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا اور یہ لوگ 2018 ءکے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن بن جائیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار سالوں سے مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کا تماشہ ختم ہونے والا ہے اور آئندہ الیکشن میں یہ لوگ عوامی غصب کا ایندھن بن جائیں گے۔ اپوزیشن کے احتجاج میں خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018 تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں۔ مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور عمران خان کو بھی یہی مشورہ دیا جس پر اب مریم نواز نے انتہائی دلچسپ جواب دے دیا ہے۔ مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گئے اللہ کی شان ان کا کہنا تھا کہ جو محبت اور عزت عوام نے نوازشریف کو دی ہے ان لوگوں کی قسمت میں وہ نہیں ہے اہل لاہور کی دانشمندی کو سلام۔

طاہر القادری نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ اب یہ صرف ہماری نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ جنگ ہے۔سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ تنہا نہیں ہوگا، مشترکہ جنگ مل کر لڑیں گے، آیندہ دو دن میں دوبارہ ملاقات کررہے ہیں جس میں آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اب حکومت کو کوئی نہیں بچاسکتا، انہیں اب جانا ہوگا۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ دنیا میں کہیں شہریوں کی طرف پولیس اس طرح گولیاں نہیں چلاتی۔ عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا نے ٹی وی پر دیکھا کہ پولیس نہتے شہریوں پر گولیاں چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے میں پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ مشال خان قتل کیس میں 57 میں سے 55 ملزمان جیل میں ڈالے گئے۔عمران خان نے کہا کہ زینب کے والدین نے پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ پنجاب کے بجائے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف مانگا کیوں کہ انہیں پتہ تھا کہ انصاف وہیں سے ملے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں، پہلے پیسے لے کر پوسٹنگز اور ٹرانسفر کیے جاتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے اعداد و شمار میں صوبے میں بہتری آئی ہے جبکہ دہشتگردی بھی کم ہوئی ہے۔عمران خان کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی عباس خان سے پوچھا کہ پنجاب پولیس کرپٹ کیوں ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے میرٹ ختم کرکے پولیس میں بھرتی کی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی دوسری وجہ پیسے دے کر پولیس کی نوکری ملنا ہے، جو پیسے دے کر بھرتی ہوا اس نے ریکوری تو کرنی ہے اپنے پیسوں کی۔انہوں نے شہباز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ آپ مردان جائیں اور پولیس پر تنقید کریں گے تو لوگ آپ کو انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ پورے وثوق سے کہتا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن میں سب کچھ حکم پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال سے ان دونوں بھائیوں کو جانتا ہوں، سابق وزیراعظم نواز شریف جمہوریت پر یقین ہی نہیں رکھتے، یہ ضیاءالحق سے کہتے تھے کہ بڑا اچھا کیا ذوالفقار بھٹو کو پھانسی لگائی۔انہوں نے کہا کہ چار سال ہونے کو ہیں پر سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا کوئی مجرم نہیں پکڑا گیا کیوں کہ یہ خود مجرم ہیں۔عمران خان کے مطابق حافظ آباد میں ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس کے ایس پی ن لیگ کے لیے ووٹ مانگ رہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید کی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفے سے متعلق باتوں سے اتفاق کرتا ہوں، ہم نے پہلے بھی استعفے دیے تھے لیکن انہوں نے قبول نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا استعفوں کا خیال اچھا ہے اپنے جماعت سے بات کروں گا، ہوسکتا ہے جلد آپ کو جوائن کرلیں۔ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری شریف خاندان پر برس پڑے، بولے کہ یہ رہے تو اس ملک میں جمہوریت نہیں آئے گی، پولیس نے جاتی امرا کو تحفظ دیا، قوم کی بچیوں کو تحفظ کیوں نہیں دیا، ایک بھائی کو عدلیہ نے نااہل کیا دوسرے بھائی نے 14 بے گناہوں پر فائرنگ کرائی، قوم اٹھے اور پہچانے کہ دشمن کون ہے، ہم ملک کو ان درندوں سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، میرا مقصد اپنی ذات کیلئے عہدہ، منصب حاصل کرنا تھا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کے بڑے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی اے ٹی سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بولے کہ ملک کی ساری قومی سیاسی مذہبی قیادت تکریم انسانیت کیلئے جمع ہے، یہ کمال سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکی قربانیوں، ان معصوم بچے بچیوں کا ہے جنہیں تحفظ فراہم نہیں کیا گیا، پولیس نے جاتی امرا کو تحفظ دیا، قوم کی بچیوں کو تحفظ کیوں نہیں دیا، پولیس شریف خاندان کو تحفظ دینے میں لگی ہے اور سارا پنجاب غیرمحفوظ کردیا گیا۔انہوں نے علامہ اقبال کا شعر معمولی سی ترمیم کے ساتھ پڑھا، بولے کہ اٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگادو، جاتی امرا کے در و دیوار ہلادو، سلطانی مظلوم کا آتا ہے زمانہ جو نقش ستم تم کو نظر آئے مٹادو۔ پی اے ٹی سربراہ کہتے ہیں کہ شریف خاندان اقتدار میں رہا تو اس ملک میں جمہوریت نہیں آئے گی، انہوں نے ہر جگہ اپنے بندے بھرتی کر رکھے ہیں، گزشتہ 10 سال میں ساڑھے 700 ارب روپے پنجاب پولیس کو دیئے گئے، سپاہی سے لے کر آئی جی تک تقرر و تبادلہ ان کے ہاتھ میں ہے، یہ واحد جماعت ہے جس کا نام کسی شخص کے نام پر ہو، کیا پاکستان سلطنت شریفیہ کے لٹیروں کیلئے بنا تھا؟ ایک بھائی کو عدلیہ نے نااہل کیا دوسرے بھائی نے 14 بے گناہوں پر فائرنگ کرائی، ہم چاہتے ہیں قانون عوام اور نواز شریف کے بچوں سمیت سب کیلئے برابر ہو، ہم ملک کو ان درندوں سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ ہماری تحریک تمام مظلوموں کو انصاف دلانے کی تحریک ہے، سلطنت شریفیہ کے جرائم کیخلاف جمع ہیں، ہم نے قانون ہاتھ میں لینا ہوتا تو سانحات برداشت نہ کرتے، ہمارا شیوہ نہ توڑ پھوڑ ہے نہ جلا گھیرا، ہم آپ کے ظلم و جبر کو توڑنا چاہتے ہیں، دنیا کو مشرق سے بعید تک امن کا فلسفہ سمجھایا، نواز، شہباز شریف اگر امن توڑنا ہوتا تو آپ کو جاتی امرا سے باہر ایک قدم رکھنے کی جرات نہ ہوتی، ہم ملک کے امن کو نہیں توڑنا چاہتے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ معاشرے میں اتنی تقسیم و تفریق ہوچکی ہے کہ کسی معاملے پر مل بیٹھنے کا حوصلہ نہیں رہا۔سانحہ ماڈل ٹاو¿ن پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسہ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب آج سب کے اکٹھے ہونے میں میرا کمال نہیں، یہ کمال سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہداءکی قربانیوں کا ہے، یہ کمال ہے ان معصوم بچوں بچیوں کاجن کی حفاظت کیلئے سب اکٹھے ہوئے۔ طاہر القادری نے کہا کہ آج ہم سب سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے متاثرین کو انصاف دلانے جمع ہوئے ہیں، سب کو بلانے کا مقصد اپنی ذات کے لیے کچھ حاصل کرنا نہیں بلکہ سوئے ہوئے شعور کو جگانا اور بے آوازوں کو آواز دینا ہے۔ عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ انسانی حقوق کچلے جارہے ہیں اور قومی دولت لوٹی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کو آزاد رکھنے اور ہر مظلوم کو انصاف دلانے اور ملک کو درندوں سے بچانے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، قوم اٹھے اور پہچانے کہ دشمن کون ہے۔ پیر سیالوی شریف نے20 جنوری پرسوں سے پنجاب بھر میں دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر سیالوی شریف کے صاحبزادے مدثر سیالوی کا کہنا ہے کہ دھرنوں کا آغاز داتا دربار سے ہوگا، جب کہ رانا ثناءاللہ کے استعفے تک دھرنے جاری رہیں گے۔

 

کپتان کے پھر بونسر ،مگر اب نشانہ کون ؟ آپ بھی جان کر ہو ں گے حیران

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا عندیہ دے دیا۔ لاہور کے مال روڈ پر اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسمبلی سے استعفے سے متعلق شیخ رشید کی باتوں سے متفق ہوں، اسمبلی سے استعفوں کی تجویز پر پارٹی سے مشاورت کروں گا، ہوسکتا ہے اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر شیخ رشید سے آملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے مجرم قرار دیا لیکن پارلیمنٹ میں ہاتھ اٹھا کر مجرم کو پارٹی کا صدر بنانے کے حق میں ووٹ دیئے گئے، میں ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ آج یہاں احتجاج کر کے چلے گئے تو سانحہ ماڈل ٹان کا انصاف نہیں ملے گا، جلسے کے بعد طاہرالقادری سے ملاقات کروں گا اور انہیں بتاں گا کہ احتجاج کو کیسے آگے لے کر جانا چاہیے، کیونکہ اب ہماری بہت پریکٹس ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی پولیس اس طرح نہتے شہریوں پر گولیاں نہیں چلاتی، سارا پاکستان دیکھ رہا تھا کہ ماڈل ٹاون میں پولیس نہتوں پر گولیاں چلارہی تھی، ماڈل ٹاون میں 14 لوگوں کو قتل کیا گیا اور کئی زخمی ہوئے، ماڈل ٹان میں پولیس کیا فوج سے لڑ رہی تھی؟ ان کا کہنا تھا کہ زینب قتل کیس میں بھی پولیس نے شہریوں پر سیدھی فائرنگ کی، زینب کے والد نے پنجاب حکومت سے انصاف نہیں مانگا بلکہ انہوں نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے انصاف مانگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے دعوی کیا کہ پنجاب میں تحفظ کی خاطر لوگ مغرب کے بعد سڑکوں پر نہیں نکلتے، جبکہ پولیس کی کارکردگی کے باعث خیبر پختونخوا میں جرائم کی شرح آدھی رہ گئی۔ قبل ازیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ جب چاہوں شریف برادران کو نکال سکتا ہوں، آصف زرداری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف گریٹر پنجاب کی سوچ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ انہیں شیخ مجیب الرحمن بنایا جارہا ہے، نواز شریف کے ساتھ ابھی ہوا کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ملک کو خطرہ کسی اور سے نہیں بلکہ صرف جاتی امرا سے ہے، ملک پر اتنا وزن ڈال دیا ہے اور یہ چاہتے ہیں ملک کمزور ہوجائے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ بلوچستان میں 500 ووٹ لینے والا وزیر اعلی بن گیا، بلوچستان میں (ن) لیگ کے مخالفین کو دعا ضرور دی، دعا اور دوا دینا ہم سیاسی لوگوں کا کام ہے، سیاست کرنا ہمارا حق ہے لیکن نواز شریف کی طرح ملک کے خلاف سیاست نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جب چاہوں ان کو نکال سکتا ہوں، مجھے انہیں نکالنے میں کوئی دیر نہیں لگے گی لیکن میں پاکستان کے مستقبل کا سوچتا ہوں، ہماری آنے والی نسلوں نے اس ملک میں رہنا ہے، یہ جہاں جائیں گے وہاں جاتی امرا بنالیں گے، انہیں کسی کی پرواہ نہیں بلکہ انہیں صرف جاتی امرا کی پرواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور نریندر مودی کا کام آسان کرنا چاہتے ہیں، لیکن اب ہم انصاف لے کر رہیں گے۔ آئین کو نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں، طاہرالقادری پاکستان عوامی تھڑیک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے آج کے منظر میں میرا کوئی کمال نہیں، یہ کمال ہے سانحہ ماڈل ٹان کے شہیدوں کے مقدس خون کا، ہم پارلیمنٹ کے مثر کردار اور قانون کی بالادستی اور عدلیہ کو آزاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں انسانی حقوق کچلے جارہے ہیں، قومی دولت لوٹی جارہی ہے، ہم آئین کو نہیں سلطنت شریفیہ کو توڑنا چاہتے ہیں، جمہوریت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے اور نہ ہی ملک کے امن کو توڑنا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں عاصمہ کے لئے مردان کیوں نہیں گیا؟ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مردان جاکر پولیس پر تنقید کریں ، وہاں کے عوام کو پولیس پر مکمل اعتماد ہے ، مردان کے رہائشی انڈوں اور ٹماٹروں کے ذریعے ان کا استقبال کریں گے ۔ مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ عاصمہ کے کیس اور زینب واقعے میں فرق ہے۔دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں جرم نہیں ہوتا، مہذب معاشرے مجرموں کو پکڑتے ہیں۔لیکن گذشتہ سالوں میں بچوں کی ویڈیو کا سکینڈل سامنے آیا ، قصور ہی میں پچھلے چند مہینوں میں زینب کے قتل کا کیس سامنے آیا، لیکن مجرم نہ تو سامنے آئے اور نہ ہی انہیں عبرتناک سزائیں نہیں ملیں۔ ماڈل ٹان کا سانحہ کے دوران پولیس نے لوگوں پر براہ راست فائرنگ کی،یہ عوامی تحریک کے ورکرز نہیں پاکستانی تھے ، لیکن سانحے کے اصل مجرم ابھی تک قانون کی گرفت میں نہیں آئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 13تاریخ کو عاصمہ کا واقعہ ہوا،اس کے والدین نے پولیس کو درخواست دی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے24گھنٹوں کے اندر14تاریخ کو اس کی لاش برآمدکرلی۔ اسی طرح15تاریخ کو عمائدین ، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم ہوئی ، پولیس انہیںپوری تحقیقات کے بارے میں بتا رہی ہے ، اسی طرح ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی میں نامزد 9افراد کو بھی گرفتار کیا۔مشال خان قتل کیس میں نامزد 25ملزمان میں سے55لوگ ہم نے گرفتار کر لئے۔ خیبر پختونخوا کی پولیس مکمل غیر سیاسی ہے ، میں شہباز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ مردان جانا چاہتے ہیں ، شوق سے جائیں اور وہاں جا کر پولیس کے خلاف بات کریں ، مردان کے لوگ آپ کو انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔

 

جب چاہوں حکومت گرا دوں

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو کسی اور سے نہیں بلکہ صرف جاتی امراءکے مجیب الرحمن سے خطرہ ہے ،میں جب چاہوں ان کو نکال دوں اور اس میں دیر بھی نہ لگے لیکن میں نواز شریف کی طرح اپنا نہیںملک کا سوچتا ہوں ، یہ جہاں جائیں گے وہاں جاتی امرا بنالیں گے انہیں کسی کی پرواہ نہیں لیکن ہم نے اور ہماری آنے والی نسلوں نے اس ملک میں رہنا ہے، نواز شریف گریٹر پنجاب کی سوچ رکھتے ہیں، وہ ملک کو کمزور کرناچاہتے ہیں ، ہم ان سے ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکا انصاف لے کر رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام مال روڈ پر سانحہ ماڈل ٹاﺅن اور سانحہ قصور کے انصاف کےلئے منعقدہ احتجاجی جلسے کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے آج سے چھ سات مہینے پہلے ایک پروگرام میں کہا تھاکہ یہ گریٹر پنجاب بنانے کی بات کر رہے ہیں او ر سچ ان کے منہ سے اگل آیا ہے کہ مجھے مجیب الرحمن بنایا جارہا ہے ، شیخ مجیب الرحمن نے پاکستان کو توڑا ، کیا آج تک ہماری نسلیں اسے معاف کر سکتی ہیں ، نواز شریف خود کہہ رہے ہیں کہ میں شیخ مجیب الرحمن بننا چاہتا ہوں ۔یہ بتائیں ان کے ساتھ ہوا کیا ہے ؟۔ پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک کے ساتھ جو ہوا لیکن اس کے باوجود ہم نے کبھی ایسی بات نہیں کی بلکہ ہم نے پاکستان چاہیے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے ۔ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے ،ہم یہاں رہنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں طاہر القادری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے تمام جماعتوں کو یہاں آنے کی دعوت دی ۔ اس ملک کو کسی سے خطرہ نہیں ہے اگر کسی سے خطرہ ہے تو وہ صرف جاتی امراءسے ہے ،جاتی امراءکے مجیب الرحمن سے خطرہ ہے ۔ یہ اتنا قرض لے چکے ہیں کہ یہ چاہتے ہیں کہ ملک کمزور ہو اور مودی کا یار جو کرنا چاہے وہ کر لے لیکن الحمد اللہ جب تک آپ ہیں ہم ہیں ہمارے کارکنان ہیں ،عوام ہیں ہم ہرگز ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلوچستان کی بات کرتے ہیں ، میں نے دعا ضرور دی تھی ، دعا اور دوا دینا سیاسی لوگوں کا کام ہے اور سیاست کرنا ہمارا حق ہے ۔ ہم اس ملک کے خلاف نہیں ہیں ، ہم نے ملک کو مضبوط کیا ہے ۔ آج یہ بات کر رہے ہیں کہ 500ووٹ لینے والا وزیر اعلیٰ بن گیا اور جب آپ نے اسے ڈپٹی اسپیکر بنایا تھا اس وقت کیا تھا، اس شخص کا تعلق آواران سے ہے اور آوران وہ علاقہ ہے جہاں سب سے سب سے زیادہ مشکل آئی ہوئی ہے ۔ ہم انشا اللہ بلوچستان اور آپ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم حکومت میں تھے تو اس وقت چھوٹے میاں صاحب کے منہ سے پھول جھڑتے تھے لیکن ہم نے کبھی جواب نہیں دیا ، اس لئے نہیں دیا کہ ہم جمہوریت کا سفر پورا کرنا چاہتے ہیں ماگر اب یہ لگتا ہے کہ یہ ہمیں مجبور کر رہے ہیں کہ جمہوریت کا سفر پورا نہ کریں اور اس کے لئے ہمیں اس نہج پر پہنچانا چاہتے ہیں جس سے سفر پورا نہ ہو ۔لیکن جو سیاسی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ میں جب چاہوں آپ کو نکال سکتا ہوں اور مجھے اس میں دیر بھی نہیں لگے گی لیکن میں پاکستان کا سوچتا ہوں ۔ ، ہم نے آگے سفرکرنا ہے ،ہم نے نہیں رہنا لیکن ملکوں میں قوموں کی زندگی ہوتی ہے ،نسلوں نے یہاں رہنا ہے ،ہم یہاں کا اناج کھاتے ہیں ہم اس سے وفاداری کی قسم کھاتے ہیں ۔ آصف زرداری نے کہا کہ مجیب الرحمن کی سوچ رکھ کر آپ نے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا ،آپ کے دماغ میں کیا سوچ تھی ؟۔ میں نے بطور صدر مملکت ذمہ داری نبھائی لیکن آج بھی اپنے حلف کی پاسدداری کر رہا ہوں ۔ بینظیر بھٹو نے دنیا کے ممالک میں لیکچر دئیے او رانہیں اس کے پیسے بھی ملتے تھے لیکن انہوں نے کبھی پاکستان کے خلاف ایک تقریر نہیں کی ۔ ہاں البتہ ڈکٹیٹر کے خلاف ضرور بات کی ۔ڈکٹیٹر ملک بناتے نہیں بلکہ بیگاڑتے ہیں۔ آج بھی ملک میں ضیاءالحق کی نشانیاں ہیں ہم ان کا مقابلہ کر رہےہیں ، ایک ناسور ضرور ہے اور اس سے بڑی مشکل ہے ،لیکن پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔ ان کا پاکستان سے واسطہ نہیں ان کا جاتی امراءسے واسطہ ہے یہ جہان چاہیں گے چلے جائیں گے اور جاتی امراءبنا لیں گے اور انہیں کوئی پرواہ نہیں لیکن ہمیں غریبوں کی پرواہ ہے ہمیں روتی ہوئی دھرتی کی پرواہ ہے ہم اس ملک کے لئے دل رکھتے ہیں۔ ہم ان سے ماڈل ٹاﺅن کا انصاف لے کر رہیں گے ہم زینب اور دیگر شہداءکے خون کا حساب لے کر رہیں گے۔

سٹوکس کرمنل چارج کے باوجود ٹیم میں واپسی کیلئے کلیئر

لندن(اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آل راﺅنڈر بین سٹوکس کو کرمنل چارج کے باوجود ٹیم میں واپسی کیلئے کلیئر قرار دے دیا، ای سی بی نے بورڈ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا۔ کراﺅن پراسیکیوشن سروس نے 15 جنوری کو گزشتہ برس ستمبر میں برسٹول میں نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کی وجہ سے سٹوکس پر کرمنل چارج عائد کیا تھا جس کی وجہ سے ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثبت ہو گیا تھا تاہم پراسیکیوشن کے فیصلے کے دو روز بعد ہی ای سی بی نے بورڈ اجلاس میں انہیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے سلسلے میں ٹیم میں واپسی کیلئے کلیئر کر دیا۔

ای سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اتنے لمبے ٹرائل کے بعد اب یہ مناسب نہیں کہ سٹوکس مزید غیرمعینہ مدت کیلئے ٹیم کو دستیاب نہ ہوں۔ واضح رہے کہ پولیس تحقیقات کی وجہ سے سٹوکس آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز اور ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

شعیب نے اپنی خیریت سے آگاہ کردیا، دعاﺅں کی درخواست

لاہور(آئی این پی) سر پر گیند لگنے کے بعد شعیب ملک نے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے دعاں کی درخواست کی۔ شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ الحمدللہ میں اچھا محسوس کر رہا ہوں اس کےساتھ ہی انہوں نے از راہ مذاق کہا کہ جو بال مجھے لگی تھی اس کی حالت خطرے میں ہے۔ انہوں نے شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا تمام دوستوں کا نیک خواہشات، پیغامات اور ٹویٹس کے لیے شکریہ، مجھے اپنی دعاں میں یاد رکھیں۔واضح رہے کہ ہیملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں شعیب ملک اسپن بولنگ کی وجہ سے ہیلمٹ کے بغیر کریز پر چلے گئے تھے، کریز میں واپس جاتے ہوئے فیلڈر کی تھرو ان کے سر کے پچھلے حصے پر لگی تھی اور انہوں نے اس وقت ہیلمٹ نہیں پہن رکھا تھا، آل رانڈر نے فوری طبی امداد کے بعد بیٹنگ جاری رکھی تھی تاہم 6 رنز بنا کر آٹ ہو گئے تھے، بعد ازاں سر چکرانے کی وجہ سے وہ فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے تھے۔

کیوی باکسر سونی بل ولیمز کا دورہ سعودی عرب، عمرے کی ادائیگی

ریاض (آئی این پی)نیوزی لینڈ کے باکسر اور رگبی کھلاڑی سونی بل ولیمز نے رواں ماہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کا دورہ کیا اور مقدس مقامات کی تصاویر مداحوں سے شیئر کیں۔سونی بل ولیمز واحد مسلم باکسر اور کھلاڑی ہیں جو نیوزی لینڈ کے لیے کھیلتے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل ہیوی ویٹ چیمپیئن کے فاتح بھی ہیں اور 2011 اور 2015 میں رگبی ورلڈ کپ بھی جیت چکے ہیں۔انہوں نے 2008 سے قبل اپنی ذاتی زندگی میں خوب نشیب وفراز دیکھے، جس کے بعد 2009 میں سونی بل ولیمز نے اسلام قبول کیا اور دینی تعلیم حاصل کی۔سونی ولیمز نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور مدینہ شریف کی زیارت بھی کی۔، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کی ہیں۔سونی ولیمز نے مسجد نبوی کے احاطے کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا مدینے میں مسجد نبوی کی زیارت کرنا کتنا زبردست احساس ہے ۔انہوں نے قبرستان جنت البقیع کی بھی زیارت کی اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اسلامی تاریخ کی تمام عظیم شخصیات کے لیے دعا کی ہے۔ ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق سونی بل ولیمز کا کہنا تھا کہ ‘مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے، اس نے مجھے وہ احساس اور خوشی دی ہے، جس کی ہمیشہ سے مجھے تلاش تھی، میں اسے ایک ذمہ داری کی طرح دیکھتا ہوں۔

مارتا نے آسٹریلین اوپن میں نئی تاریخ رقم کردی

میلبورن (اے پی پی) یوکرین کی سٹار کھلاڑی مارتا کوستیوک آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز تیسرے راﺅنڈ میں پہنچنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں، کیرولین وزنائیکی، ایلینا سوتیلانا، برٹنز، لینٹ، اوسٹاپنکو، علیزے کورنیٹ اور کایا کنیپی نے بھی دوسرا مرحلہ عبور کر لیا۔ آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز دوسرے راﺅنڈ میچ میں یوکرینی کھلاڑی مارتا کوستیوک نے اولیویا روگوسکا کو شکست دے کر تیسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی، اس کے ساتھ ہی مارتا 15 برس کی عمر میں آسٹریلین اوپن تیسرے راﺅنڈ میں داخل ہونے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں‘کیرولین وزنائیکی نے کروشین کھلاڑی جینا فیٹ کو 3-6، 6-2 اور 7-5 سے ہرا کر تیسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔، یوکرین کی ایلینا سوتیلانا بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے جمہوریہ چیک کی سینیاکووا کو شکست فاش سے دوچار کیا، ہالینڈ کی کیکی برٹنز نے حریف امریکن کھلاڑی گبز کو کو ہرا کر تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، فرانسیسی کھلاڑی علیزے کورنیٹ بھی دوسری آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے جرمنی کی جولیا جارجز کو شکست دی، کایا کنیپی نے مونیکا پوئیگ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، دیگر کھیلے گئے میچز میں کارلا سوریز نوارو، جلینا اوسٹاپنکو، مارٹک، کونتاویت، ریبریکووا اپنی اپنی حریفوں کو ہرا کر تیسرے راﺅنڈ میں داخل ہو گئیں۔