پاکستان کا ایک بار پھر بھارت سے فائنل میں ٹکراﺅ

عجمان (اے پی پی) پاکستان اور بھارت نے پانچویں ایک روزہ عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل 20 جنوری کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایم سی سی کرکٹ گراﺅنڈ عجمان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 38.5 اوورز میں 256 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ عبدالمالک نے 108 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ بھارت کی طرف سے دور گا راﺅ نے3 جبکہ دیپک اور پرکاش نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 23 ویں اوور میں پورا کر لیا۔ گنیش منڈوکر نے112رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ دیپک ملک نے 53رنز شکور کئے۔ اوول کرکٹ گراﺅنڈ عجمان میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 489 رنزبنائے۔ محمد راشد نے 139، کپتان نثار علی 99 جبکہ بدر منیر نے 72 رنز سکورکئے۔ جواب میں سری لنکا ٹیم نے مقررہ 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز سکور کئے۔ چندانہ پریرا نے 100 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے بدر منیر نے 2 جبکہ محسن اور انیس جاوید نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ پاکستان کے راشد علی اور بھارت کے گنیش منڈوکر شاندار سنچریاں سکور کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

وسیم کاعامرکواپنی باﺅلنگ میں بہتری لانے کامشورہ

لاہور(آئی این پی)سابق کپتان اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی ایسا بیٹسمین نظر نہیں آرہا جو نیوز ی لینڈ میں بڑی اننگز کھیل سکے ۔انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن کی مسلسل ناکامی تشویشناک ہے اور اس سے بولرز کی تمام محنت بھی ضائع جاتی ہے۔ سابق کپتان کے مطابق موجودہ ون ڈے کرکٹ میں 250-60رنز کا ہدف معمولی سمجھا جاتا ہے لیکن ہمارے کھلاڑی اس کے سامنے بھی ہمت ہار دیتے ہیں۔ اس میچ میں بھی ہماری ابتدائی وکٹیں جس انداز میں گریں اس پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ، اگر آخری بیٹسمین کھیل سکتے ہیں تو ابتدائی کھلاڑیوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟فاسٹ بولر محمد عامر کی بولنگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک محمد عامرگیند کو باہر سے اندر نہیں لائیں گے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ ان کی سیدھی گیندوں کو کھیلنا کیوی بیٹسمینوں کی لئے کوئی مسئلہ نہیں اور جب تک ان کی ان سوئنگ اوروقتا فوقتا آوٹ سوئنگ کام نہیں کرے گی عامربیٹسمینوں کو پریشان نہیں کر سکتے۔

سلمان خان نے330 کروڑ کما کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ سپرسٹار سلمان خان نے مشہور ریئلٹی شو ” بگ باس “ کے سیزن 11 میں ایک قسط کا معاوضہ 11کروڑ وصول کیا ہے جب کہ مجموعی طور پر انہوں نے 330کروڑ کی کمائی کی۔ بگ باس کے سیزن 11 کے لیے انہوں نے ایک قسط کے 11 کروڑ وصول کیے ہیں۔دبنگ خان کا ریئلٹی شو ’ بگ باس ‘ کا 11 واں سیزن بھی اختتام پذیر ہوچکا ہے اور اداکارہ شلپا شندے بگ باس کی فاتح قرار پائی ہیں۔شلپا شندے کو ٹرافی اور 44 لاکھ کی خطیر انعامی رقم دی گئی ہے لیکن سلو میاں کی اس شو سے کمائی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ’ بگ باس 11‘ 15 ہفتے جاری رہا اور اس کی 30 قسطیں ٹی وی پر نشر کی گئیں۔سلو میاں نے مجموعی طور پر شو سے 330 کروڑ روپے کی کمائی کی اور انہوں نے ٹی وی شو سے کمائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

 

پیر سیالوی پھر سے اکھاڑے میں اترنے کے لیے تیار

لاہور (وقائع نگار) آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین سابق سینیٹر خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ طاہر القادری دھرنے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ، ہم طاہر القادری کے دھرنے میں شریک نہیں ہو ئے نہہی قادری کی طرف ہم سے کوئی رابطہ ہوا تھا۔صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ20 جنوری کو شمعِ رسالت کے لاکھوں پروانے داتا دربار لاہور پر حاضر ہوکر ختم نبوت کے معاملہ پر دھرنا دینگے اور صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کے استعفیٰ تک وھاں بیٹھے رھیں گے۔ مستعفی ھونے والے رکن پنجاب اسمبلی صاجزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ ھم بیس جنوری کے داتا دربار پر حاضری دیتے ہوئے اپنا احتجاج کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اس وقت تک کسی بھی قسم کا نہ ہمارا اور نہ ہی حکومت کی جانب سےہم سے کوئی رابطہ نہیں ھوا ۔انکا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی طرح اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ختم نبوت کے معاملہ پر متحد ہیں۔

 

ساحر لودھی کو گرفتار کرنے اور شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکار اور میزبان ساحر لودھی کو اپنے شو کے ذریعے بے راہ روی پھیلانے کے الزام پر پاکستانیوں نے ان کو گرفتار کرنے اور شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلا ت کے مطابق قصور میں ننھی زینب کے واقعے اور ملک میں بڑھتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی کے کیسز کے بعد ہر کوئی ایسے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتا نظر آتا ہے اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ زینب کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔زینب واقعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اسی تناظر میں ایک معروف ٹی وی مارننگ شو آپ کا ساحر نے پاکستانیوں کو شدید غصے میں مبتلا کردیا ہے۔
اور کم سن بچوں کا براہ راست رقص دکھانے اور بے راہ روی کو پھیلانے کے الزام عائد کرتے ہوئے شو کے میزبان ساحر لودھی کو گرفتار کرنے اور شو پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شو میں کم سن لڑکی کی رقص کرنے کی فوٹیج سامنے آئی۔

 

بھارتی اداکارسدھو پلائی سمندر میں ڈوب کر ہلاک

ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف بھارتی اداکار کی گوا کے ساحل سے لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو پلائی کی والدہ نے لاش کو شناخت کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملائلم فلموں کے اداکار سدھو پلائی گوا میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، 27 سالہ اداکار مشہور فلمساز پی کے آر پلائی کے بیٹے ہیں۔پولیس کے مطابق سدھو کی لاش ان کی والدہ نے شناخت کرلی جس کے بعد اداکار کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق سدھو پلائی 12 جنوری کو گوا آئے تھے جبکہ اتوار 14 جنوری کو ان کے ساتھ حادثہ پیش آیا، پیر 15 جنوری کو ان کی لاش ملی۔

 

خالی کرسیوں بارے مریم کا ٹویٹ

لاہور(نیٹ نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ساڑھے چار سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا اور یہ لوگ 2018 ءکے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن بن جائیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار سالوں سے مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کا تماشہ ختم ہونے والا ہے اور آئندہ الیکشن میں یہ لوگ عوامی غصب کا ایندھن بن جائیں گے۔ اپوزیشن کے احتجاج میں خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018 تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں۔ مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور عمران خان کو بھی یہی مشورہ دیا جس پر اب مریم نواز نے انتہائی دلچسپ جواب دے دیا ہے۔ مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گئے اللہ کی شان ان کا کہنا تھا کہ جو محبت اور عزت عوام نے نوازشریف کو دی ہے ان لوگوں کی قسمت میں وہ نہیں ہے اہل لاہور کی دانشمندی کو سلام۔

سوہاعلی کی بیٹی کی کرینہ کے بیٹے سے مشابہت کی تصاویر وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کی بیٹی عنایہ کی تیمور علی خان سے مشابہہ ایک تصویر آج کل انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی شہ سرخیوں میں ہیں اور ان کی معصومیت بھری تصاویر کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں۔گزشتہ سال ستمبر کے آخر میں سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کے ہاں بیٹی عنایہ کی پیدائش ہوئی ہے۔عنایہ کو گزشتہ دنوں ایئرپورٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھا گیا، اس موقع پر لی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوئی ہوئی ننھی عنایہ کو سوہا علی خان نے کندھے سے لگا رکھا ہے۔
۔ اس تصویر میں وہ بالکل اپنے کزن تیمور علی خان سے مشابہہ نظر آرہی ہیں۔عنایہ اور تیمور کی سوتے ہوئے لی گئی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

 

اینیمیٹیڈ فلم ” پیٹر ریبٹ “کی نئی جھلکیاں سوشل میڈیا پر جاری

نیویارک(شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کی کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم “پیٹر ریبٹ” کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ۔ ہدا یتکاروِل گلوک کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ دلچسپ کامیڈی فلم بچوں کی کہانیوں کے مشہورفکشنل کردار پیٹر ریبٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں ایک نٹ کھٹ خرگوش اپنی شرارتوں سے سب کی ناک میں دم کئے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔یہ شرارتی خرگوش اپنے مشن کو مکمل کرنے کیلئے ایک کسان کے دلکش کھیتوں کا رخ کرتا ہے جہاں اپنے ساتھیوں سمیت چھپ کر اپنی زندگی کو انجوائے کرنا چاہتا ہے ۔زارے نیل بیدیئن اوروِل گلوک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں ناچتے گاتے مختلف کرداروں کیلئے ڈائیلاگ ہالی وڈ کی نامور اداکار مارگیٹ روبی، الزبیتھ ڈیبیکی،ڈیزی رِیڈلی،ڈومنال گلیسن،جیمز کورڈن،ٹام گریوس،برنینڈو سینٹوس،ڈیبوراہ راک اور ایما لیوئس سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔سونی پکچرز اینیمیشن کی تیار کردہ اس تھری ڈی فلم کے انوکھے مزاحیہ اور دلچسپ کرداردیکھنے والوں کو ہنساتے ہنساتے لوٹ پوٹ کر دینگے جو 50ملین ڈالر لاگت سے مکمل کی گئی ہے اورکولمبیا پکچرز کے تحت 9فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

 

وزیر اعظم کی نوازشات

لاہور (نیااخبار رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان گیس پورٹ ایل این جی ٹرمینل کو 30ملین ڈالر جرمانہ سے بچانے کے بعد ایک ارب 50کروڑ روپے کی پیشگی کسٹمز ڈیوٹی موخر کرا دی۔ پاکستان گیس پورٹ ایل این جی ٹرمینل کمپنی پیشگی ادائیگی کے بجائے سرکاری کمپنیوں سے اربوں ری گیسی فکیشن چارجز کی مد میں وصول کرنے کے بعد ایک سال میں کسٹمز ڈیوٹی ادا کرے گی۔ شاہد خاقان نے نیب کی جانب سے اربوں کے کرپشن سکینڈل پر دائر ریفرنس میں انڈر ٹرائل اور ڈاکٹر عاصم کے ساتھ کرپشن کے شریک ملزم اقبال زیڈ احمد پر نوازشات کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ وزیراعظم ہاﺅس اور وزارت خزانہ و توانائی قومی خزانے کے تحفظ کے بجائے پاکستان گیس پورٹ ایل این جی ٹرمینل کمپنی کے مالی مفاد کی محافظ بن گئی۔ معاہدے کے مطابق ایل این جی ٹرمینل کے آپریشن میں 6ماہ کی تاخیر کے باعث پاکستان گیس پورٹ کو 30ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے والے ایم ڈی اعظم صوفی کو وزیراعظم نے 17دسمبر کو برطرف کر دیا تھا۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف بی آر نے پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کے ایل این جی ٹرمینل سے اپ فرنٹ کسٹمز ڈیوٹی وصول کرنے کے بجائے آئندہ ایک سال میں اقساط پر کسٹمز ڈیوٹی وصول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ایف بی آر کے جاری کردہ آرڈر کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کو ایل این جی ٹرمینل کی درآمد پر عائد ڈیڑھ ارب کی کسٹمز ڈیوٹی کی اپ فرنٹ وصولی موخر کر دی۔ ایف بی آر نے حیران کن طور پر فلوٹنگ سٹوریج ری گیسی فکیشن یونٹ ایل این جی ٹرمینل کی درآمد پر عائد ڈیڑھ ارب روپے کی کسٹمز ڈیوٹی اکتوبر 2017ءمیں وصول کرنے کے بجائے ایک سال کا پلان تشکیل دے دیا۔
وصولی موخر