مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا ، اہم رہنماءنے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جان اچکزئی نے مسلم لیگ ن کو بھی خیر باد کہہ دیا ۔ن لیگ کے رہنما کا کہناتھا کہ پارٹی قیادت کی بلوچستان میں عدم دلچسپی پر پارٹی چھوڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی عدم دلچسپی کے باعث بلوچستان میں وزارت اعلی سے ہاتھ دھونا پڑے،پارٹی قیادت بلوچستان میں سنجیدگی نہیں دکھا رہی ۔انہوں نے کہا کہ دوستوں سے مشاورت کے بعد جلدآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔واضح رہے کہ جان اچکزئی مسلم لیگ ن میں شامل ہونے سے پہلے جے یو آئی (ف)کا حصہ تھے اور پارٹی کو خیر باد کہہ کر ن لیگ میں شامل ہوئے تھے۔

 

سپیکر پنجاب اسمبلی کی گاڑی کوآگ لگ گئی

لاہور(ویب ڈیسک )لاہورکے پیپلزہاﺅس میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبا ل کی گاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہےتاہم وہ اس میں محفوظ رہے فوری طور پر گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔نجی چینل کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ گاڑی میں کیسے لگی اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، فوری طور پریہ معلوم نہیں ہوسکا کہ جب گاڑی میں آگ لگی تو کوئی اس گاڑی میں موجود نہیں تھا کہ نہیں اور گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات کیاہیں ؟لیکن اب تک کی اطلاعات کے مطابق آگ پرقابو پالیا گیا ہے۔